دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 جولائی بروز   بدھ نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان ، کراچی ریجن کی کھارادر کابینہ میں ہفتہ وار درس میں شرکت کی۔ جس میں سرکار ﷺ کے ارشاد کی روشنی میں صحابیات نے جو اپنی مبارک زندگیاں گزاریں اس سے متعلق بتایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام21 جولائی2020ء کو لاہور ریجن ذمہ دار نے کابینہ وزیرآباد کی مختلف سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ کانفرنس کال کے ذریعے علاقائی دورہ سے متعلق تربیت کی۔

لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کرتے ہوئےعلاقائی دورہ کے مدنی پھولوں سے متعلق گفتگو کی مزید ذمہ داراسلامی بھائیوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جولائی 2020ء کو اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ  ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سےاراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے مزید ملکوں میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے کے لئے تمام ریجن نگران اور شعبہ جات ذمہ داران کو 2025ء تک کے اہداف دئیے مزیدیہ کہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر بھی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22جولائی2020 ءبروز بدھ   پاکستان نگران اسلامی بہن نے استور کابینہ، غوری کوٹ شہر،عطاری کوٹ ڈویژن کے مختلف ذیلی حلقوں ( دوئی داس ،کیرک 1، کیرک 2) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیاجس میں مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ’’اسلاف میں جذبہ قربانی ‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذمہ داری لینے کے حوالے سے ترغیب دلائی ان سے اہداف بھی لئے اور مدنی کاموں کے لئے وقت کی قربانی دینے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی لاہور کی خانقاہ ڈوگراں ڈویژن محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کا ذہن دیتے ہوئے گھریلو صدقہ باکسز خود رکھنے اور رشتہ داروں کے گھر بھی رکھوانے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گلگت میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے انسٹیٹیوٹ ووکیشنل کالج (Institute Vocational College) کی اونر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں ”سورۃ الرحمان کورس“اور دیگر شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گلگت میں ذیلی مشاورتوں  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کی اہمیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز نئے مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنےاور شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ میں بذریعہ ا سکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ِعالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”ذوالحجہ کے دس دن کی فضیلت اور قربانی کے فضائل“ کے حوالے سے بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ذوالحجہ میں ہونے والے 10مدنی مذاکروں میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس اجتماع میں دارالمدینہ کے دو کیمپس کے مدنی عملے نے بھی شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19جولائی2020ء بروز اتوار    گلگت میں شخصیات خواتین کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ تعلیم سے وابستہ ٹیچرز اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے ان کے درمیان " علم کی اہمیت " پر بیا ن کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ ایپلیکیشن کا تعارف پیش کیا نیزان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دینے ، فرض علوم حاصل کرنے اور دیگر شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گلگت کے علاقے سٹیلائیٹ ٹاؤن  میں شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی بورڈ آف ڈائیریکٹر کے بچوں کی امی ، ٹیچرز ، میڈیکل سے وابستہ اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ” عشق رسول ﷺ کے تقاضے“ پر بیا ن کیا اور مدنی حلقے میں شریک شخصیات خواتین پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ سننے ، ہفتہ وار درس شرکت کرنے ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور "سورۃ الرحمٰن کورس" کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   پاکستان نگران اسلامی بہن کا تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کےہمراہ بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے "ہفتہ دُعائے شفا ء "کے نکات اور جدول سمجھایا نیز آخر میں ریجن نگران کی جانب سےسافٹ ویئر کی کارکردگی پر مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز و اہداف بھی لئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کی تمام ریجن نگران اور ریجن سطح دفاتر ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کابینہ نگران کی ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی پر مکتوب تیار کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔