پاکستان نگران اسلامی بہن نے بلنل ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ ملاقات و
انفرادی کوشش
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جولائی2020ء بروز جمعہ پاکستان نگران اسلامی
بہن نے استور کابینہ کی ڈویژن ’’بلنل‘‘کی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی کام کرنے ،گھر درس دینے / سننے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جولائی2020ء کو حیدرآباد زون نگران نے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ لیا جس میں ہفتہ دعائے شفا
کے نکات پر گفتگو کرتے ہوئے شیڈول کے
مطابق کرنے کی ترغیب دلائی گئی احساس ذمہ داری کے ساتھ مدنی کام کرنے اور آٹھ مدنی
کاموں پر بھرپور توجہ دلائی ۔
حیدرآباد زون نگران کا کابینہ
نگران اور زون مشاورت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جولائی 2020ء کو حیدرآباد
زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران اور زون
مشاورت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا
جس میں زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران اور زون مشاورت اسلامی بہنوں کو مدنی کام کے حوالے سے اہم نکات دئیے، ماہانہ کارکردگی کی حوالے سے مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور کابینہ نگران
اسلامی بہن کو دعائے شفاء اجتماعات کے نکات بتائے۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا
سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔
اس ہفتے امیر
اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شہرت کی خواہش“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش 5لاکھ1ہزار799اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”شہرت کی خواہش“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔
پچھلے دنوں نگران زون
حاجی قاری ایاز رضا عطاری نے نگران سکھر زون حاجی بلال عطاری اور حیدرآباد ریجن شعبہ
تعلیم کے ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری کے ہمراہ سکھر ریجنل تھیلسیمیا سینٹر کا
وزٹ کیا جہاں انہوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ
داران نے بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے انہیں
پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔
ریجنل بلڈ سینٹر کی
جانب سے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امیر اہل سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےنام تعریفی شیلڈبھی پیش کی گئیں۔
(رپورٹ: محمد فہد عطاری، ریجن آفس
ذمہ دار مجلس کارکردگی)
مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام وہاڑی زون کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام وہاڑی زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملتان ریجن میں شعبہ تعلیم کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئی تقرریاں ہونے کی
وجہ سے مدنی کاموں کے بارے میں تربیت کی نیز
قربانی کی کھالوں کا ہدف دیتے ہوئے شخصیات
سے روابط مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام فیصل آباد ریجن میں شعبہ تعلیم علاقہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے نادرا آفس کی سینئر اسٹاف ممبر سے ملاقات کی اور انہیں
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے
قربانی کے جانور کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام رحیم یار خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شخصیات سے رابطے مضبوط کرنے اور قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف د ئیے۔
جھمرہ کابینہ کھرڑیانوالہ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر
ِ اہتمام فیصل آباد زون کی جھمرہ کابینہ کھرڑیانوالہ ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ،ڈویژن اور علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز ماہانہ کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول
کمپوز کرنے کا طریقہ اور دیگر اہم مدنی پھولوں کے بارے میں بھی تربیت کی گئی۔
مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام ملتان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام ملتان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن شعبہ تعلیم ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21جولائی بروز منگل لاہور ریجن
نگران نے بذریعہ فون گوجرانوالہ زون کا
مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ نگران اسلامی
بہن نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں
کے حوالے سے فولواَپ کیامزید مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20جولائی بروز پیر لاہور ریجن نگران نے بذریعہ
فون ہزارہ زون کا
مدنی مشورہ لیاجس میں زون نگران ،کابینہ
نگران اور ڈویژن نگران نے شرکت فرمائی ،اجلاس میں ذمہ داران کو مدنی کاموں کی ترغیب
دلائی ،مدنی کاموں کے حوالے سے فولواپ کیا،مزید مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے
۔
Dawateislami