جولائی 2020ء میں ہونے والےکراچی ریجن میں ماہانہ
آٹھ مدنی کام کارکردگی درج ذیل ہے:
اس ماہ
انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:08
روزانہ گھر
درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11ہزار242
روزانہ امیراہل
سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16ہزار661
تعداد
مدرستہ المدینہ بالغات:657
مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:58ہزار45
تعداد ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع 1ہزار920
ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21ہزار175
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد )3ہزار110
ماہانہ مدنی حلقے کی تعداد:94
ماہانہ تربیتی حلقے تعداد شرکاء1ہزار515
وصول ہونے
والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد: 8ہزار57
اسلامی
بہنوں کے مدنی کاموں کا اجمالی جائزہ :
اس ماہ
انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:179
روزانہ گھر
درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46ہزار637
روزانہ امیراہل
سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:66ہزار263
مدرستہ
المدینہ بالغات کی تعداد:2ہزار356
مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:23ہزار687
ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 7ہزار924
اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 87ہزار453
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ): 8ہزار619
ماہانہ مدنی
حلقے کی تعداد375
ماہانہ تربیتی حلقے میں شر کت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار876
وصول ہونے
والےمدنی انعامات کے رسائل کی تعداد: 27ہزار918
اسلام آباد ریجن کی چکوال اور جہلم زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن کی چکوال
اور جہلم زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ،زون ، کابینہ و ڈویژن نگرا ن
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورتنظیمی کاموں میں محاسبے سے متعلق مدنی پھول بیان کئے۔
کابینہ نگران کو مندرہ ، اسلام پور اور جبر ڈو یژن
میں مدنی کام کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے جبکہ کابینہ و زون نگران کو تقرری مکمل کرنے
، شارٹ کورسز ذمہ دار کو نیو ڈویژن میں”
آئیے مدنی کام کورس کروائیے“کے اہداف اور زون نگرا ن کو دار السنہ مع دفاتر کے لئے بلڈنگ تلاش کرنے کے اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی اوراسلام
آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و
کابینہ نگرا ن اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے محاسبہ باعتبار ِ حصول فرض علوم
، انفرادی عبادت ، اپنی ذات ،تنظیمی
کاموں میں محاسبے سے متعلق مدنی پھول بیان
کئے نیز کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے ، ماتحت کے شیڈول چیک کرنے،کابینہ و زون نگران کو
ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی کے ا
ہداف اور تقرریوں کے اہداف دیئے۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام08 اگست 2020ءبروز ہفتہ فیصل آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور محرم الحرام کے مدنی پھول سمجھائے نیز تین روزہ اجتماع ذکرِ شہادت کو شیڈول کے
مطابق کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام08 اگست 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد زون اور ساہیوال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
متعلقہ نگران زون اور رکن ریجن مجلسِ مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی اسلامی بہن نے شرکت کی۔
فیصل آباد
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمکتوبات و اورادِ عطاریہ کے نئے بستے کھولنے پر درپیش
مسائل پر کلام کیا نیز ان مسائل کو حل کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔
فیصل آباد کابینہ کے علاقے نور پور کی ذیلی
حلقے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کابینہ کے
علاقے نور پور کی ذیلی حلقے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں فیصل
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور عاملات
مدنی انعامات بنانے، گھر درس کو
بڑھانے اور محاسبہ تحریک میں زیادہ سے زیادہ
اسلامی بہنوں کو شامل کروانے کے اہداف دئیے۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال
کی زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی جون کی ماہانہ کارکردگی کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے جولائی کی کارکردگی
کا فالو اپ کیا نیز ماہانہ کارکردگی کے
نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ایک اسلامی بہن کی
عیادت کے لئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوتی پیغام بهیجا جس میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے
لئے شفائے کاملہ اور مدنی کاموں بهری طویل زندگی کی دعا فرمائی اور صبر و ہمت سے کام لینے کا فرمایا۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ہر بدھ اسلامی بہنوں کے ہونے والے سنتوں بهرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور 2500 روپے کے تقسیمِ رسائل
کرنے کا بهی فرمایا اور گهر کے اسلامی بهائیوں کو لاک ڈاؤن کھلتے ہی قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید مدنی پھول دیتے ہوۓ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے فضائلِ آفات کا پمفلٹ بهی
بھیجا جس میں بیماریوں کے فضائل کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے وظائف بهی تهے ۔
بعد از ملنے والی رپورٹ کے مطابق اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا اور مکتوبات و اورادِ عطّاریہ کی برکت سے
ان اسلامی بہن کو کینسر جیسے موذی مرض سے شفاء حاصل ہو گئی ۔
ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”خوفناک جانور“ پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے
میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش4لاکھ45ہزار670 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خوفناک
جانور“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
لودھراں میں کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن کا گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رکن پور کی ٹیچر
اسلامی بہن سےبذریعہ کال رابطہ
دعوتِ اسلامی کی
مجلس شعبہ تعلیم کے 4 اگست2020ء کو ملتان
کے علاقے لودھراں میں کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول
رکن پور کی ٹیچر اسلامی بہن سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں
دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ
دار(رکن عالمی مجلس)کی خاتون ایم پی اے سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی
اسپیشل مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن (رکن عالمی
مجلس) نے خاتون ایم پی اے سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے آگاہی فراہم کی نیز انہیں مدنی کاموں میں تعاون کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami