دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 16اگست2020 ء کو فیصل
آباد زون نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد
کابینہ کی ڈویژن رضا آباد میں ہونے والے دعائے شفاء اجتماع میں شرکت کی ۔
مبلّغۂ
دعوتِ اسلامی نے بیماری پر صبر کے فضائل بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو بیماری پر صبر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیکیاں کمانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2020 ء کو فیصل آباد
ریجن نگران کا جڑانوالہ زون میں مدنی مشورہ کیا جس میں زون نگران، کابینہ نگران
اور اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں
ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی سوفٹ وئیر کی ٹریننگ دی، ڈویژن وائز کارکردگی سوفٹ وئیر میں اندراج کرنے
کا طریقہ کار بتایا گیا، کابینہ نگران
اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھائے گئے، کارکردگی شیڈول ذمہ دار کو وقت پر دینے اور ماتحت سے وصول کر کے چیک کرنے پر تربیت کی گئی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
کھارادر کابینہ علاقہ بغدادی میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز آخر
میں انفرادی کوشش کرکے مدنی کاموں کے لیے اسلامی بہنوں کو تیار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کے کھارادر کابینہ علاقہ بغدادی
میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مقامی
اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں
معلومات فراہم کرتےہوئے ہفتہ وار اجتماع و اجتماعِ ذکرِ شہادت میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
فیصل آباد زون
نگران اسلامی بہن کا فیصل آباد کابینہ
نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 21 اگست 2020ء کو فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن کا فیصل آباد کابینہ نگران اسلامی
بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ
کارکردگی کے سافٹ وئیر کی ٹریننگ دی نیز
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
کراچی ایسٹ زون گلزارِ ہجری کابینہ ڈویژن
ابوالحسن میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام20 اگست 2020ء کو کراچی ایسٹ زون گلزارِ ہجری کابینہ ڈویژن ابوالحسن میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے ”مدنی مذاکرے “ کے موضوع پربیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ، حیدرآباد اور لاہور ریجن و زون
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام20 اگست 2020ءبروز جمعرات
کراچی ، حیدرآباد اور لاہور ریجن و زون نگران اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹرینگ دی ، ڈویژن وائز کارکردگی کو سافٹ ویئر میں اندراج کرنے کا طریقہ، سافٹ ویئر
میں کابینہ / زون / ریجن کے کارکردگی فارمز چیک کرنا ، کارکردگی ماتحت سے درست فارمیٹ پر
وصول کرنا ، کابینہ نگران کی سافٹ ویئر کے حوالے سے ٹرینگ کرنا اور سافٹ ویئر کے
فوائد بیان کئے ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020 ءکو فیصل آباد ریجن
نگران، فیصل آباد زون نگران اور دارالمدینہ
کی ریجن سطح کی تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارڈیالوجی اسپتال میں بیمار اسلامی بہنوں سے عیادت کی۔
اسپتال میں دعائے شفاء اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں زون
نگران اسلامی بہن نے بیان کرنے کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روحانی علاج بتائے اور
آخر میں دعائے خیر بھی کی ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16اگست2020ء کو پاکستان
نگران اسلامی بہن نے میر پور کشمیر زون و کابینہ نگران اور زون مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ کیا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے
محاسبے کے مدنی پھول بیان کیے۔ لاک ڈاؤن کی
وجہ سے جن مدنی کاموں میں کمزوری آئی ان کو دور کرنے، شیڈول بنانے ، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کر کے
چیک کرنے ، نئی جگہوں پر مدنی کام کا آغاز کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن کی شخصیت اسلامی
بہن سے ملاقات و انفرادی کوشش
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15اگست 2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد شہر میں ماربل فیکٹری کے اونر کے
گھر کی اسلامی بہن سے ملاقات و انفرادی کوشش کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے انہیں دعوت ِاسلامی
کا مختصر تعارف پیش کیا ، ہفتہ وار درس میں شرکت کی دعوت دی نیز مدنی مذاکرہ
سننے ، آن لائن مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 اگست 2020ء نگران عالمی
مجلس مشاورت کا چند شخصیات کے درمیان بیان ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی
مختلف خواتین MPA, MNA وغیرہ نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اپنے بیان میں رشتے داروں کے ساتھ
حسنِ سلوک کرنے، ان کی مدد کرنے اور ان سے
تعلقات قطع نہ کرنےسے متعلق مدنی پھول دیئے
۔
ریجن فیصل آباد میں کابینہ نگران اسلامی بہن
کا خانوآنہ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15اگست2020 ءکو اطراف فیصل
آباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے خانوآنہ
ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا حلقہ سطح تک کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اطراف فیصل آباد
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
ہفتہ وار درس بڑھانے، محاسبہ کارکردگی کو مضبوط کرنے اور کارکردگی شیڈول کے مطابق
عمل کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مدنی
کاموں کو مزید بہتر بنانے کاذہن دیا۔
Dawateislami