دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال کی زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی جون کی ماہانہ کارکردگی کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے جولائی کی کارکردگی کا فالو اپ کیا نیز ماہانہ کارکردگی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


 گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ایک اسلامی بہن کی عیادت کے لئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوتی پیغام بهیجا جس میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے لئے شفائے کاملہ اور مدنی کاموں بهری طویل زندگی کی دعا فرمائی اور صبر و ہمت سے کام لینے کا فرمایا۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہر بدھ اسلامی بہنوں کے ہونے والے سنتوں بهرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 2500 روپے کے تقسیمِ رسائل کرنے کا بهی فرمایا اور گهر کے اسلامی بهائیوں کو لاک ڈاؤن کھلتے ہی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید مدنی پھول دیتے ہوۓ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فضائلِ آفات کا پمفلٹ بهی بھیجا جس میں بیماریوں کے فضائل کے ساتھ ساتھ مختلف امراض کے وظائف بهی تهے ۔

بعد از ملنے والی رپورٹ کے مطابق اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعا اور مکتوبات و اورادِ عطّاریہ کی برکت سے ان اسلامی بہن کو کینسر جیسے موذی مرض سے شفاء حاصل ہو گئی ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”خوفناک جانور“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش4لاکھ45ہزار670 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خوفناک جانور“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس شعبہ تعلیم کے 4 اگست2020ء کو ملتان کے علاقے لودھراں میں کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رکن پور کی ٹیچر اسلامی بہن سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کی اسپیشل مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن (رکن عالمی مجلس) نے خاتون ایم پی اے سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے آگاہی فراہم کی نیز انہیں مدنی کاموں میں تعاون کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 اگست 2020ء کو کراچی کے علاقے دھورا جی کالونی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار و رکن عالمی مجلس  اسلامی بہن نے شرکت کی اور اجتماع کے بعد اجتماع میں شریک خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 5اگست2020ء بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ رینج روڈ کے ہفتہ وار درس میں ’’ سیرت ِعثمان غنی رضی اللہ عنہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں میں بیان کرتے ہوئے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی سیرت ، اخلاق و کردار، صبر و جزبۂ عزیمت پر روشنی ڈالی مزید آپ کے جامع و ناشر القرآن ہونے کا بتاتے ہوئے جذبہ تلاوتِ قراٰن پاک کا تذکرہ بھی فرمایا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام جھنگ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے اور زون و کابینہ مشاورت کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  فیصل آباد ریجن ساہیوال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی متفرق کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن وہاڑی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئی تقرریاں ہونے کی وجہ سے مدنی کاموں بارے میں تربیت کی نیزشخصیات سے روابط مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام فیصل آباد ریجن میں شعبہ تعلیم علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے نادرا آفس کی سینئر اسٹاف ممبر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام ملتان ریجن رحیم یار خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، شخصیات سے رابطے مضبوط کرنے نیز ان دنوں اپنی شخصیات اور اداروں کی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔