21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام میانوالی شہر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران ، میانوالی زون و کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے
، آٹھ مدنی کاموں کا فالو اپ کیا ، زون
و کابینہ نگران مقررہ تاریخ تک ماہانہ مدنی مشورہ لیں ، نیو ڈویژن میں مدنی کاموں کا
آغاز کرنے، تقرریاں مکمل کرنے، ماتحت سے مقررہ تاریخ تک شیڈول وصول کر کے چیک کرنےاور اپنا کارکردگی شیڈول
بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے، ماتحت
سے ماہانہ کارکردگی بروقت وصول کرنے اور ستمبر سے زون و کابینہ نگران کی مدد سے سافٹ ویئر پر ماہانہ کارکردگی کا اندراج
کروانے کی ترغیب دلائی ۔