دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020 ءکو فیصل آباد ریجن نگران، فیصل آباد  زون نگران اور دارالمدینہ کی ریجن سطح کی تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارڈیالوجی اسپتال میں بیمار اسلامی بہنوں سے عیادت کی۔

اسپتال میں دعائے شفاء اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے بیان کرنے کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روحانی علاج بتائے اور آخر میں دعائے خیر بھی کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  16اگست2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے میر پور کشمیر زون و کابینہ نگران اور زون مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے محاسبے کے مدنی پھول بیان کیے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جن مدنی کاموں میں کمزوری آئی ان کو دور کرنے، شیڈول بنانے ، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کر کے چیک کرنے ، نئی جگہوں پر مدنی کام کا آغاز کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  15اگست 2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد شہر میں ماربل فیکٹری کے اونر کے گھر کی اسلامی بہن سے ملاقات و انفرادی کوشش کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے انہیں دعوت ِاسلامی کا مختصر تعارف پیش کیا ، ہفتہ وار درس میں شرکت کی دعوت دی نیز مدنی مذاکرہ سننے ، آن لائن مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 اگست 2020ء نگران عالمی مجلس مشاورت کا چند شخصیات کے درمیان بیان ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی مختلف خواتین  MPA, MNA وغیرہ نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اپنے بیان میں رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے، ان کی مدد کرنے اور ان سے تعلقات قطع نہ کرنےسے متعلق مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15اگست2020 ءکو اطراف فیصل آباد کابینہ نگران اسلامی بہن  نے خانوآنہ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا حلقہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اطراف فیصل آباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ہفتہ وار درس بڑھانے، محاسبہ کارکردگی کو مضبوط کرنے اور کارکردگی شیڈول کے مطابق عمل کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  14اگست2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں سیالکوٹ زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبے کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے اور ماتحت سے وصول کر کے چیک کرنے، غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، مدنی کاموں میں پائی جانے والی کمزوریوں کو دور کرنے اور زون و کابینہ نگران اسلامی بہن کو سفر شیڈول بنانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  13اگست 2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں سرگودھا زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانےاور ماتحت سے وصول کر کے چیک کرنے کا ذہن دیا گیا، نئی جگہوں پر مدنی کام شروع کرنے نیز زون و کابینہ مشاورت کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  13اگست بروز جمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں لیہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے محاسبے کے مدنی پھول بیان کئے ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مقررہ تاریخ تک ماہانہ اجلاس لینے، کارکردگی فارمز کے مطابق ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، کارکردگی شیڈول بروقت اپنی ذمہ دار کو جمع کروانےاور ماتحت سے وصول کر کے چیک کرنے کا ذہن دیا گیا، نئی جگہوں پر مدنی کام شروع کرنے نیز زون و کابینہ مشاورت کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئے ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  12اگست2020ء پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے محمدی کالونی میں دعائے شفاء اجتماع میں’’ بیماری پر صبر کے فضائل ‘‘کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13اگست2020 ء کو فیصل آباد کے علاقےچک چارمیں علاقہ نگران اسلامی بہن کی سنت نکاح کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں نگران زون اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران زون اسلامی بہن نے محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں میں مدنی انعامات کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعائے خیر کا سلسلہ رہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلاک 4 میں دعائےشفا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور عبادتوں میں دِل لگانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔ اجتماع کے اختتام پر مریضوں کےلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئی۔


12 اگست 2020ء کو پاکستان کے شہر کھارادر کےڈویژن ٹاور میں ہفتہ وار درس اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہن نے ”بیماری اور صبر کے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کیا۔