21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
5ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
کراچی ریجن گلزار ہجری کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات، مدنی دورہ،
مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز، کفن دفن اور مجلس مالیات کی اسلامی بہنوں سمیت کابینہ مشاورت اور ڈویژن سطح کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کی تربیت کی
اور شعبوں کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں اسلامی
بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئےاور اپنا محاسبہ کرنے کی
نیتیں کروائی گئیں۔