دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 جولائی 2020ء  کوملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اِبتداً موضوع"دل جیتنے کے نسخے" میں سے چند مدنی پھول بیان کئے اس کے بعد سالانہ ڈونیشن کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی نیزماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت سے وصول کر کے چیک کر کے سینڈ کرنے، مدنی انعامات محاسبہ کارکردگی میں اضافہ کرنے اورماہانہ اجلاس مقررہ تاریخ پر لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام تھر زون عمر کوٹ کابینہ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13جولائی 2020 بروز پیر لاہور ریجن نگران نے بذریعہ فون ڈیرہ اسماعیل خان زون کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں زون نگران ،کابینہ نگران اور ڈویژن نگران نے شرکت فرمائی ، مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی، مدنی کاموں کے حوالے سے فولواپ کیا، ڈونیشن کے حوالے سےفولواپ کیا،مزید مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی بروز بدھ  پاکستان نگران نے بذریعہ زوم لنک 2 سیشن میں پاکستان کی ریجن، زون و کابینہ نگران کے ساتھ مدنی انعامات محاسبے کی مختلف تحریکوں کی کارکردگی کو مضبوط بنا نے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی بروز بدھ  ملتان ریجن کی شجاع آباد زون میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن میں پاکستان نگران نے " حج کے ابتدائی 10 دن او ر قربانی " کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 14 جولائی 2020  بروز منگل ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ زون میں بذریعہ فون پاکستان نگران نے چار سے پانچ اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے اور مدنی چینل پر نشر ہونے والا سلسلہ ’’دلوں کی راحت ‘‘ اور ’’مدنی مذاکرہ ‘‘ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12 جولائی 2020ء  کو سیالکوٹ زون کی کھاریاں کابینہ میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ”مصیبتوں پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز ماہِ فیضان مکتبۃالمدینہ مناتے ہوئے کتب و رسائل کے پیکٹس خریدنے و تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کے موضوع میں سے چند مدنی پھول بیان کئے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہِ فیضان مکتبۃالمدینہ منانے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں سے کتب و رسائل کے پیکٹس خریدنے و تقسیم کرنے کے اہداف بھی لئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ملتان ریجن بہاولپور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کے موضوع میں سے چند مدنی پھول بیان کئے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکا ت فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ملتان ریجن شجاع آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کے موضوع میں سے چند مدنی پھول بیان کئے، اس کے بعد سالانہ ڈونیشن کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی۔

ریجن ، زون و کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرریوں کے اہداف دئیے اورماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماہانہ اجلاس مقرر تاریخ پر لینےاور ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


  ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

پچھلےہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اللہ میاں کہنا کیسا؟ “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں ملک وبیرون ملک میں4لاکھ 75 ہزار511 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اللہ میاں کہنا کیسا؟ “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 جولائی 2020ء کو ریجن نگران، پاکستان نگران، کراچی ریجن نگران اور کورسز ذمہ دار مجلس بیرونِ ملک  کی ذمہ دار اسلامی بہن کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اہم امور پر تربیت کی اور تفسیر سورۂ رحمٰن کورس کے نصاب پر بات چیت کی۔