دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11اگست2020ءکوپاکستان نگران اسلامی بہن  نے پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ زوم مدنی مشورہ لیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے’’ خوشگوار زندگی گزارنے کے طریقے ‘‘بیان کئے۔

پاک مشاورت اسلامی بہن نے اکتوبر 2020ء میں بالمشافہ مدنی مشورہ رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی ،ذمہ داران کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے، ماتحت سے وصول کرنا ،چیک کر کے واپس سینڈ کرنے اور ماہانہ کارکردگی درست و مکمل مع تقابلی جائزے کے ساتھ ماتحتوں سے وصول کرنےاپنی کارکردگی ذمہ دار کو پیش کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق عمل کرنے، کارکردگی شیڈول کی کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے سے توجہ دلائی گئی۔

پاک مشاورت اسلامی بہن نے راہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ غیر فعال ذمہ دارا ن کو فعال بنایا جائے، تبدیلی کے لئے تنظیمی طریقہ کار کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی جائے تاکہ مدنی کاموں کو نقصان سے بچایا جاسکے نیز بالمشافہ شیڈول کی اہمیت بیان کی گئی اور ذمہ داران کو بالمشافہ سفر شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی گئی ۔

قانون شخصی کے تحت دارالسنہ کے لئے بلڈنگ یا جگہ تلاش کرنے ،نئے شہروں میں مکتوبات واورادِ عطاریہ کی تربیت کے لئے اسلامی بہنوں کے کوائف کے حوالے سے ریجن نگران سے فالو اپ کیا گیا۔