پاکستا ن کے شہرراولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا ریجن نگران کے ساتھ بذریعہ زوم مدنی مشورہ
دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ
زوم ’’محرم الحرام کے نکات‘‘ پرمدنی مشورہ کیاجس میں محرم الحرام کے نکات اور اجتماعِ ذکر
شہادت کےجدول کو سمجھایا گیا اور جدول کے مطابق اجتماع ِ ذکر شہادت کرنے کا ذہن دیا گیا۔
فیصل آباد، لاہور اور کراچی کی شب و روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اگست 2020 ء کو فیصل آباد،
لاہور اور کراچی کی شب و روز ریجن ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شب
و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن(مجلس بیرون ملک کی رکن) نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی شب و روز کے لئے
خبریں دینے کے اہم نکات پر تربیت کرتے ہوئے کارکردگی جدول کے بارے میں بتایا نیز
اس شعبے پر تقرریاں کرنے کےاہداف بھی دیئے۔
نگران عالمی مجلس مشاورت کا ملتان ریجن میں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 جولائی 2020ء بروز جمعہ نگران عالمی مجلس مشاورت کا ملتان ریجن
میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بذریعہ فون ہوا
جس میں مد نی کاموں کی ترغیب اور قربانی کے جانور کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے
کا ذہن دیا گیا ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام کراچی میں ریجن تا
کابینہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
عالمی سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور اور شعبے کے مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کے
تمام ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس رابطہ
کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مزید تربیت
کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام
فیصل آباد کی جھمرہ کابینہ میں شخصیات مدنی حلقے کاانعقاد کیا گیا جس میں اہل ثروت
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام فیصل آباد شاہ کوٹ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
جھمرہ کابینہ
میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک بیوٹی پارلر کی بیوٹیشن خاتون سے ملاقات
اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام فیصل آباد زون
جھمرہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک بیوٹی
پارلر کی بیوٹیشن خاتون سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور ”تفسیر سورۂ
رحمٰن کورس“ کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ملتان ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شجاع آباد
زون اور ملتان زون کی نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ملتان
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں
کو مزید بہتر بنانے نیز کارکردگی فائلز
مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ریجن نگران اسلامی
بہن نے بہتر کارکردگی پر تحائف بھی تقسیم کئے۔
دعوت اسلامی کے تحت29 جولائی 2020ء کو راولپنڈی
کینٹ کے ذیلی حلقے محمدی کالونی میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران پاکستان اسلامی بہن نے ” صحابیات کی دین کی
خاطر قربانی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
درس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
گلگت کی استور کابینہ میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا زون و کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23جولائی 2020ء بروز
جمعرات استور کابینہ کے شہر غوری کوٹ میں
پاکستان نگران نے زون و کابینہ نگران اور
کابینہ مشاورتوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانا،
تقرریوں کے اہداف ، مسائل کوحل کرنے کا تنظیمی طریقہ کار اور سفری اخراجات پالیسی کے حوالے سے کلام ہوا۔
گلگت کی استور کابینہ کے شہر غوری کوٹ
میں پاکستان نگران اسلامی بہن کا مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23جولائی 2020ء بروز
جمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن نے استور کابینہ کے غوری
کوٹ شہر کی عطاری کوٹ ڈویژن کے مختلف ذیلی حلقوں ( دریال 1 ،دریال 2، دریال 3،غوری کوٹ اور ہل بج ) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغہ
دعوت ِ اسلامی نے ’’ محبتِ مرشد کے تنظیمی فوائد ‘‘ کے موضوع پر بیان کرنے کیا نیز ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو آٹھ مدنی کام کو مضبوط کرنے ، مدرستہ المدینہ بالغات پڑھنے / پڑھانے ،گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے
حوالے سے ترغیب دلائی اور تقرری کے اہداف دیئے گئے ۔
Dawateislami