پچھلے دنوں نگران زون حاجی قاری ایاز رضا عطاری نے نگران سکھر زون حاجی بلال عطاری اور حیدرآباد ریجن شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار محمد جنید عطاری کے ہمراہ سکھر ریجنل تھیلسیمیا سینٹر کا وزٹ کیا جہاں  انہوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

ریجنل بلڈ سینٹر کی جانب سے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےنام تعریفی شیلڈبھی پیش کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد فہد عطاری، ریجن آفس ذمہ دار مجلس کارکردگی)