دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30جون 2020ءبروز منگل  پاکستان کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذی الحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر کلام کیا نیزقربانی کی کھالوں کے حوالے سے ذاتی اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت27 جون 2020ء بروز ہفتہ ڈہرکی کابینہ کی ذمہ داران کے ساتھ ٹیلیفونک  اجلاس ہوا۔اجلاس میں مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مدنی کاموں میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کےحوالے سے تربیتی نکات سمجھائے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام26جون2020 ءکو فیصل آباد کی ڈویژن ملت روڈ میں بذریعہ کانفرنس کال ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملت روڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے"صبر کی برکتیں"کےموضوع پر ترغیبی بیان کیااور قراٰن و حدیث کی روشنی میں صبر کے فضائل اور بے صبری کے نقصانات بیان کئے نیز مختلف مواقع پر صبر کی دولت کو کیسے اپنایا جاسکتا ہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  26جون 2020ء بروز جمعہ پاکستان نگران نے پاکستان کی تمام ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ زوم اجلاس کیا جس میں ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن باکسز کھولے جائیں نیز ان کی رقم بھی29 جون 2020ء تک مالیات میں جمع کروانے کے اہداف دئیے۔


  ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کونسی دعا نہیں کرنی چاہیئے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرونِ ملک کی 4لاکھ74ہزار758اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کونسی دعا نہیں کرنی چاہیئے“ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔

پچھلے دنوں اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام  پاکستان کےشہر لیہ زون اجلاس ہوا دو کابینہ کی تمام ڈویژن سطح کی کفن دفن ذمہ داران سمیت پاکستان سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےشرکت کی۔ مدنی مشورے میں جن ڈویژن میں تقرریاں نہیں تھیں اس پر ذمہ داران کی تقرری ہوئی اور علاقہ سطح پر کفن دفن اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2020ء  بروزبدھ لاہور میں ون ڈے سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن کی نگران اسلامی بہن نے” صلہ رحمی “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرنے کیا۔بیان کے اختتام پر ڈونیشن کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2020ء  بروزبدھ لاہور میں ون ڈے سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران پاکستان اسلامی بہن نے” صلہ رحمی “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2020ء  بروزبدھ کراچی ریجن کے علاقے DHA میں ون ڈے سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس سیشن میں نگران اسلامی بہن نے رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور قطعِ تعلقی کی مذمت کو بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام 25 جون 2020ءبروز جمعرات جامشورو کابینہ کی ڈویژن کوٹری میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنے اعمال کے محاسبے کے لئے مدنی انعامات کی ترغیب دلائی ۔ مدنی انعامات پر عمل کی افادیت بیان کی گئی اور اپنے شب وروز نیک اعمال میں گزارنے کے لئے فکر مدینہ کرنے پر توجہ دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام 25جون 2020 ءبروز جمعرات لاہور ریجن نارووال کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جون 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن میں بذریعہ زوم لنک ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے”صلہ رحمی“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کے فضائل بیان فرمائےاور آپس میں حسن سلوک کے ساتھ رہنے کی ترغیب دلائی نیز قطع تعلقی سے بچنے کا ذہن دیا۔