دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کے موضوع میں سے چند مدنی پھول بیان کئے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہِ فیضان مکتبۃالمدینہ منانے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں سے کتب و رسائل کے پیکٹس خریدنے و تقسیم کرنے کے اہداف بھی لئے۔