دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام 10جولائی2020ء کو ملتان ریجن ڈی جی خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اِبتداً ”دل جیتنے کے نسخے“ کےموضوع میں سے چند مدنی پھول بیان کئے نیز سالانہ ڈونیشن کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی نیزماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت سے وصول کر کے چیک کر کے سینڈ کرنے، ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی بروقت تقابلی جائزہ کے ساتھ ذمہ دار کو جمع کروانے ، ماہانہ اجلاس مقرر تاریخ پر لینےاور ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔