دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن ، زون نگران اور کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورسالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے کی ترغیب دلائی اور ڈویژن وائز ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


 پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام راولپنڈی شہر کے رہائشی ذیلی حلقے کی اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ ٹیلیفون ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے”ماں اور تربیت اولاد “ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 جون2020ء کو شعبہ شب و روز کی  مجلس بیرونِ ملک اور پاکستان نگران اسلامی بہن کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شب و روز کی اسلامی بہنوں کی تقرری کے اہداف سے متعلق اہم امور پر تبالۂ خیال کیا نیز شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشوروں سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 جون2020ء بروز بدھ ملتان ریجن میں  ون ڈے سیشن کو رس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اولاد کی تربیت کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہواجس میں زون نگران اور ریجن مشاورت نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورڈونیشن کے حوالے سےفالواپ کرتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09جون 2020ء کو فیصل آباد کی  ریجن نگران اور زون نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ د نوں اسلام آباد ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہنوں سمیت ریجن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ریجن نگران نے اجلاس میں شعبہ جات کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ذیلی سطح تک ہر شعبہ ذمہ دار اور نگران کو علاقائی دورہ ، ون ڈے سیشن اور مدنی مشوروں کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا۔


مئی2020ء  میں پاکستان بھر میں اسلامی بہنو ں کے 8 مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا جس کی اجمالی کارکردگی درج ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد809

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد48ہزار422

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد70ہزار970

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد3ہزار316

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد39ہزار902

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد 8ہزار76

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد 86ہزار812

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) 7ہزار802

وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 33ہزار846

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام6جون2020ء  بروز ہفتہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا شعبۂ تعلیم و مجلسِ رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبۂ تعلیم و مجلسِ رابطہ کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرونِ ملک کی کم و بیش4لاکھ 58 ہزار360 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


پچھلے دنوں  رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کے بچوں کی دادی کا انتقال ہوگیا۔04 جون2020ء بروز جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ کے عزیز و اقارب سمیت مقامی و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع ہر عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہوئے زندگی گزارنے اور دین کا کام کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں مرحومہ کے لئے بلندیِ درجات اور مغفرت کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جون2020ء بروز جمعرات   ہزارہ زون مانسہرہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کال اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن کے حوالے سے فالواپ کیا نیز مزید ڈونیشن بڑھانے اورمدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔