دعوت اسلامی  کےتحت 3 اکتوبر 2020، کراچی ڈیفنس میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ سیکھنے کا جذبہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو فرض علوم اور مدنی کام سیکھنے کا ذہن دیا۔ماہانہ کارکردگی کا تقابل کیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئےتاکہ دین کے کاموں میں مزید ترقی ہو ۔

دعوت اسلامی کے تحت 30ستمبر 2020 کراچی کلفٹن بلاک 8 میں  ہفتہ واراجتماع ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ امتِ محمدیہﷺ کی خصوصیات کے موضوع پر بیان کیا۔ آخرمیں شرکاء کو شارٹ کورس ’’جنت دوزخ کیاہے؟‘‘ کرنے کا ذہن دیا گیا۔ کئی شرکاء اجتماع نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز آخر میں ذمہ داران کو مدنی کاموں کی بہتری کی ترغیب دلائی گئی۔

 دعوت اسلامی کے تحت 3 اکتوبر 2020 کراچی، لیاقت آباد کے علاقہ صدیق آباد میں زون نگران کا کابینہ نگران و مشاورت وشعبہ ذمہ داران اور ڈویژن نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی کاموں کی بہتری کے سلسلے میں کلام ہوا اور اہداف بھی دئیے نیز شرکاء اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر انھیں حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  3 اکتوبر 2020 ء کو کراچی،بابری چوک کے قریب مدرسہ ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس پر ریجن نگران اسلامی بہن نے محاسبہ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داران کی تربیت کی۔

مدنی مشورے میں خصوصیت کے ساتھ شعبہ جات کی ریجن سطح ذمہ دار مدرستہ المدینہ للبنات، فیضان مرشد، فیضان آن لائن اکیڈمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مجلس مالیات نے ای رسید اکاؤنٹ کھولنے، مجلس شب و روزنے مدنی خبریں دینے اور مجلس اوراد عطاریہ میں جہاں بستے پر مدنی عملہ کم ہے اس تقرری کو مکمل کرنے کے اہداف دئیےاسی ماہ ان اسلامی بہنوں کی تربیت کی جائے گی۔

شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر حل بھی بتائے گئے اور دین کے کاموں میں مزید ترقی کرنے، غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال کرنے، اور آئندہ 1 سال کی پلاننگ کے لئے اہداف تیار کرنے کا بھی ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 اکتوبر2020ء کو  نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا پاکستان نگران اسلامی بہن، کراچی ریجن نگران، اور دعوتِ اسلامی کے شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لیے بکرز اور سپلائیر کے ذریعے سے اس کام کو مضبوط کرنے، اس کے طریقۂ کار اور نظام پر بات چیت ہوئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو پاک مشاورت مجلس اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں نیک اعمال کی نئی اصطلاح اور تبدیلی پر کلام ہوا اور کارکردگی کے حوالے سے نکات دئیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 03 اکتوبر 2020ء کو  کراچی گلزار ہجری کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں، ڈویژن نگران اور مشاورتوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن سے پہلے اورموجودہ کارکردگی میں تقابل کا ذہن دیا اور شیڈول جمع کروانے نیزماتحت سے کارکردگی وصول کرنے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020 ء کوکراچی صدر ادریس گارڈن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں  ریجن مشاورتوں اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ”محاسبہ کے موضوع“ پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر مدنی کاموں کے لئے اپ ڈیٹ رہنے،اپنی منزل کو پانے اور شرعی و دینی مسائل سیکھتے رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام03اکتوبر 2020ء کو  کراچی صدر ادریس گارڑن میں ریجن اور زون مشاورتوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چار شعبہ جات(علاقائی دورہ، ڈونیشن بکس، مکتبۃ المدینہ ، دارالسنہ) شامل تھے۔

دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی متعلقہ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شب و روز کے حوالے سے بریفنگ دی اوران شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی خبریں بر وقت اور درست دینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم بھی سمجھاتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 1 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ کابینہ کی ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کام بڑھانے کے لیے مدنی پھول عطا فرمائے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبۂ تعلیم کے تحت شخصیات سے ملاقات کا ذہن دیا ۔ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن کو زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی اور اہداف بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 30 ستمبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی پچیکی کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے کیئر اینڈ پیوراسپتال کی سینئر لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اسپتال میں روزانہ درس دینے کا ذہن دیا نیز دارالسنہ کے تحت ہونے والے 12 روزہ رہائشی کورس میں داخلے کی ترغیب دلائی اور نیتیں بھی کروائی۔