دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کی تمام ریجن نگران اور ریجن سطح دفاتر ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کابینہ نگران کی ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی پر مکتوب تیار کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن زنجانی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ذیلی سطح پر علاقائی دورہ کرنے کا ذہن دیا نیز محفل نعت کے مدنی پھول سمجھائے اور وقت پر کاکردگی دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 جولائی 2020ء  کو ڈیرہ اسماعیل خان زون میں ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کےحوالے سے بھرپور ترغیب دلاتے ہوئے قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 جولائی 2020ء  کو لاہور شمالی زون میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 جولائی 2020ء  کو احمد پور شرقیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اِبتداً موضوع"دل جیتنے کے نسخے" میں سے چند مدنی پھول بیان کئے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز ماہانہ اجلاس مقررہ تاریخ پر لینے اور ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 جولائی 2020ء  کوملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اِبتداً موضوع"دل جیتنے کے نسخے" میں سے چند مدنی پھول بیان کئے اس کے بعد سالانہ ڈونیشن کارکردگی کی حوصلہ افزائی کی نیزماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت سے وصول کر کے چیک کر کے سینڈ کرنے، مدنی انعامات محاسبہ کارکردگی میں اضافہ کرنے اورماہانہ اجلاس مقررہ تاریخ پر لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام تھر زون عمر کوٹ کابینہ میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13جولائی 2020 بروز پیر لاہور ریجن نگران نے بذریعہ فون ڈیرہ اسماعیل خان زون کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں زون نگران ،کابینہ نگران اور ڈویژن نگران نے شرکت فرمائی ، مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی، مدنی کاموں کے حوالے سے فولواپ کیا، ڈونیشن کے حوالے سےفولواپ کیا،مزید مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی بروز بدھ  پاکستان نگران نے بذریعہ زوم لنک 2 سیشن میں پاکستان کی ریجن، زون و کابینہ نگران کے ساتھ مدنی انعامات محاسبے کی مختلف تحریکوں کی کارکردگی کو مضبوط بنا نے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15جولائی بروز بدھ  ملتان ریجن کی شجاع آباد زون میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن میں پاکستان نگران نے " حج کے ابتدائی 10 دن او ر قربانی " کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 14 جولائی 2020  بروز منگل ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ زون میں بذریعہ فون پاکستان نگران نے چار سے پانچ اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے اور مدنی چینل پر نشر ہونے والا سلسلہ ’’دلوں کی راحت ‘‘ اور ’’مدنی مذاکرہ ‘‘ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12 جولائی 2020ء  کو سیالکوٹ زون کی کھاریاں کابینہ میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ”مصیبتوں پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز ماہِ فیضان مکتبۃالمدینہ مناتے ہوئے کتب و رسائل کے پیکٹس خریدنے و تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔