
اسلامی
بہنوں کی مجلس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہفتہ واراجتماع ہوا جس میں زون نگران
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں شخصیات اور ٹیچر اسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس ازدیاد حب کےزیر اہتمام پچھلے دنوں گلشن اقبال میں ریجن نگران نے دعوت
اسلامی کے مدنی ماحول سے دور ہونے والی چند ذمہ داراسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ، سننے کا ذہن دیا ۔ بعد ازاں نگران ریجن نے رکن شوری کی بہن کے گھر
محفل نعت میں شرکت کی جس میں جنت کی نعمتوں کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے جنت کے
حصول کے لئے نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی اور اچھے ماحول کی برکتیں بتا کر اس سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔

کراچی ایسٹ
لیاقت آباد (فیڈرل بی ایریا) میں بنت عطار
کی اجتماع میں شرکت

اسلامی
بہنوں کی مجلس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنت عطار سلمہ
الغفار نے اجتماع میں شرکت کی جس میں
مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور بنت عطار سلمہ الغفار نے دعا کی۔ اس موقع پر 103 شخصیات
،نعت خواں، ایونٹ ، آرگنائزر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ بیان
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں گھر درس دینے، محاسبہ کرنے
اور سنتوں بھرے اجتماع میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس
پرشخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ اجتماع
میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
پاکستان نگران کا لاہور ریجن کی ڈیرہ الہ یار زون و کابینہ نگران کے
ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

پاکستان نگران کا لاہور ریجن کی پشاور زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

پاکستان نگران کا لاہور ریجن کی شمالی لاہور زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

پاکستان
نگران کی راولپنڈی کینٹ کے ذیلی حلقہ بینکرز کالونی کے اجتماع میں شرکت

پاکستان نگران کا
کراچی ریجن ،گڈاپ زون و کابینہ
نگران کے ساتھ مدنی مشورہ

پاکستان نگران کا
کراچی ریجن ، کراچی ایسٹ زون و کابینہ
نگران کے ساتھ مدنی مشورہ

رکنِ عالمی
مجلس نے پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ داران اور مجلس رابطہ ذمہ داران کے ہمراہ بذریعۂ
اسکائپ مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس نے پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ
داران اور مجلس رابطہ ذمہ داران کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورے میں شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اور شعبے کے کاموں کے حوالے سے مزید تربیت کی گئی نیز نومبر میں ہونے والے ٹیلی
تھون کے بارے میں نکات پیش کئےگئے اور اس کے لیے کوششیں کرنے کا ذہن دیا گیا۔ مدنی
مشورے میں مدنی کاموں میں مزید بہتری اور
اضافے کے لیے ترغیب بھی دلائی گئی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت کی حضور تاج الشریعہ کی
بھانجی کے گھر محفل نعت میں شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام13 اکتوبر بروز منگل
نگران عالمی مجلس مشاورت نے نبیرۂ اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ تاج الشریعہ مولانا
اختر رضا خان رحمۃ اللہ
علیہ کی بھانجی
کے گھر محفل نعت میں شرکت کی جس میں متعدد
شخصیات اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت پر بیان ہو ا نیز آخر میں نیکی کی دعوت
کا سلسلہ بھی ہوا۔