دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے کراچی ریجن کی کراچی ایسٹ زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیو اجتماعات کے آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس نے پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ داران اور مجلس رابطہ ذمہ داران کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورے میں شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے کاموں کے حوالے سے مزید تربیت کی گئی نیز نومبر میں ہونے والے ٹیلی تھون کے بارے میں نکات پیش کئےگئے اور اس کے لیے کوششیں کرنے کا ذہن دیا گیا۔ مدنی مشورے میں مدنی کاموں میں مزید بہتری اور اضافے کے لیے ترغیب بھی دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 اکتوبر  بروز منگل نگران عالمی مجلس مشاورت نے نبیرۂ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ تاج الشریعہ مولانا اختر رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی بھانجی کے گھر محفل نعت میں شرکت کی جس میں متعدد شخصیات اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر بیان ہو ا نیز آخر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر  2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا کراچی کی زون ایسٹ، کابینہ کھارادر،،ڈویژن ٹاور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ہوئی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14اکتوبر 2020ء کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد  زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں میں اضافے کے لئے تربیتی نکات بیان کئے نیزرسالہ کارکردگی میں اضافے کے لئے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون نگران  اسلامی بہن نے زون ڈیرہ اسماعیل خان کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں تمام زون ذمہ داران اور کابینہ نگران و کابینہ مشاورت کی شرکت ہوئی۔تمام شعبہ جات پر کلام ہوا نیز نگران زون اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن کی میانوالی زون میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور ماہ ربیع الاول کے مدنی پھول سمجھائے۔ تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور سوفٹ ویئر میں کارکردگی انٹر کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیز گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے اہداف بھی دئیے اور ماہ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کا ذہن دیا اور اہداف بھی طے کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن جھنگ زون علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے بھوانہ شہر میں محفل نعت میں شرکت کی۔

اختتام میں انفرادی کوشش سے اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور علاقائی دورہ کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے تحت 10 اکتوبر 2020 ء کو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کارکردگی فارم اور جدول کا جائزہ لیتے ہوئےشخصیات میں وزٹ ،کورسز اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے۔ مزید مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی کاموں میں اضافے کا ذہن بھی دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020 ء کو نگران شوری حاجی عمران عطاری کے بڑے بھائی ایاز خانانی کے سوئم کے موقع پر اسلامی بہنوں میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران نے شرکت کی۔

آخرت کی تیاری اور نیک اعمال کی اہمیت پر بیان کیا۔ اچھے ماحول سے وابستگی کی اہمیت زندگی اور موت کے بعد فائدہ دیتی ہے یہ سمجھایاگیا۔ اہل خانہ اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنیں اس اجتماع میں شریک تھیں۔ مرحوم کو ایصال ثواب بھی کیا گیا اور آخر میں اہل خانہ سے تعزیت بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 اکتوبر شمالی لاہور زون نگران  اسلامی بہن نے کابینہ نگران و مشاورت کا ماہانہ 8 مدنی کام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور نیو اصطلاحات و نکات پر تربیت کی گئی نیز اہداف دئیے اور شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔