ملتان ریجن
نگران اسلامی بہن کا رحیم
یار خان اور صادق آباد کابینہ کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام19اکتوبر 2020 ء کو ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے رحیم یار خان اور صادق آباد کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو ٹیلی
تھون کی ترغیب دلائی اور اہداف لئے گئے۔

دعوت اسلامی
کےزیر اہتمام 23 اکتوبر2020 ء کو کراچی كهارادر (ٹاور) میں محفل
نعت کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام 20 اکتوبر 2020ء بروز منگل فیصل آباد ریجن،اطراف حافظ والا کابینہ میں
زون نگران نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز تقرریاں
مکمل کرنے پر کلام کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اہداف بھی دئیے۔
فیصل آبادکے
علاقے لاسانی ٹاؤن میں شخصیات خواتین کے
درمیان مدنی حلقے کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آبادکے علاقے
لاسانی ٹاؤن میں شخصیات خواتین کے درمیان
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران اور نگران پاکستان انتظامی کابینہ کے
بچوں کی امی سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں شخصیات کے درمیان
نعت خوانی کا سلسلہ ہوا جبکہ آقا ﷺکی سیرت مبارکہ کے موضوع پر بیان ہوا۔ شخصیات
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مدنی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا گیانیز دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں خضدار
کابینہ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں پاک و ریجن سطح ڈونیشن بکس ذمہ دار
اسلامی بہنوں سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن
میں اراکین پاک مشاورت اور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کاتین مقامات خانپور، ملتان اور
وہاڑی میں جدول بنا ۔ ان مقامات پر تربیتی
اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں ملتان ریجن کی تمام ناظمات اور مکمل مدنی عملے نے شرکت کی۔ تربیتی اجتماعات میں تمام ارکین ِپاک مشاورت نے
اپنے شعبے کے اعتبار سے اہم نکات پر معلمات و ناظمات کی تربیت کی۔ پاک مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا اوردیگر
کارکردگیوں پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔
ملتان زون خانیوال
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ
مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان زون خانیوال کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ذیلی تا ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کام سمیت شعبہ جات
کی مدنی کاموں کو مزیز بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
کراچی لانڈھی کابینہ میں 6 مقامات پر ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم
و بیش 354 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
سطح ذمہ دار اسلامی بہن، ریجن ذمہ دار ، زون ذمہ دار اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی
حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات بتائے نیز ربیع النور کی آمد
کے سلسلےمیں تقسیم رسائل کے اہداف بھی دیئے۔
لاہور ریجن شب
و روز ذمہ دار اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شب و روز
ذمہ دار اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں لاہور ریجن
شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز جلد
از جلد زون شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن مقرر کرنے کا ہدف دیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں قائد آباد
کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی ناظمات اعلیٰ ،جامعۃ المدینہ للبنات کی
ناظمات اور طالبات اور تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کو خود کفیل بنانے
پر کلام کیا اور طالبات کو بھرپور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ جن علاقوں اور ڈویژن میں
مدنی کام نہیں ہو رہا اس میں مدنی کام شروع کروانے کے لئے اہداف دیئے ۔ طالبات کو
مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے مختلف کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
میانوالی کابینہ
کے جامعۃ المدینہ للبنات کی معلمات اور طالبات کا
مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن کا میانوالی کے جامعۃ المدینہ للبنات
کی معلمات اور طالبات کے ساتھ مدنی مشورہ
ہواجس میں معلمات، ناظمات اور طالبات نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کو خود
کفیل بنانے کے لئے نکات فراہم کئے ۔طالبات کے ذریعے جن علاقوں میں مدنی کام نہیں
ہے ان علاقوں اور ذیلی حلقوں میں کام شروع کروانے کا ذہن دیا۔ ٹیلی تھون کے حوالے
سے اہداف بھی طے کئے ۔ اس موقع پر طالبات نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جن ڈویژن اور علاقوں میں مدنی کام نہیں ہے ان میں
دعوت اسلامی کے مدنی کام شروع کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے نیز دعوت اسلامی کے 8
مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔