کراچی ایسٹ
زون ڈرگ روڈ کابینہ علاقہ بن قاسم کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون ڈرگ روڈ کابینہ علاقہ بن
قاسم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور فروری تا ستمبر2020ء کی کا رکردگی کا
کمپئر کیا نیزعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے اہداف طے کئے۔درس وبیان کا حلقہ
لگا نے کی تر غیب دلائی گئی اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کاطریقہ کار بھی بتا یا۔
کراچی ایسٹ
زون کھارادر کا بینہ علاقہ ٹاور میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون کھارادر کا بینہ علاقہ ٹاور میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقاﷺ کے اختیارات
بتائے گئے نیزآقا ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر اچھی اچھی نیتیں کر نے کی تر غیب دلائی ۔


دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2020 ء کو کورنگی کی ڈویژن نگران
اسلامی بہن کے گھر رسمِ بسم الله کے موقع پر محفل نعت میں ریجن نگران اسلامی بہن
نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25اکتوبر 2020 ء کو سکھر زون ، جیکب آباد کابینہ ، ڈویژن جیکب آباد میں جیکب آباد کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام20 اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں’’پاکستان
تحریک انصاف (P.T.I)‘‘ کی وومنز، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ کے گھر پر دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام محفل میلاد منعقد کی گئی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے دورانِ بیان ’’نماز کی اہمیت ‘‘ پر بیان کیا اور شرکاء اجتماع کو فرض علوم سیکھنے
کا ذہن دیا ۔ محفل ِمیلاد کے اختتام پر
اہل خانہ کو کتاب ’’فیضانِ نماز‘‘تحفے میں پیش کی گئی اور شرکاء میں دیگر کتب و رسائل تقسیم کئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پر یذیڈنٹ نے
اپنے گھر پر مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام 22اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن نگران نے ساہیوال، ٹوبہ اور
اوکاڑہ زون کا بذریعہ زوم اور کانفرنس کال مدنی مشورہ لیا ۔
نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت کا زون ساؤتھ، کابینہ
کھارادر،ڈویژن آگرہ تاج،علاقہ بہار کالونی
میں نیکی کی دعوت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2020ء کو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا زون ساؤتھ، کابینہ کھارادر،ڈویژن آگرہ
تاج،علاقہ بہار کالونی میں نیکی کی دعوت
کا سلسلہ ہوا، بعد ازاں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ۔ مزید اس موقع پر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے مدنی کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ۔
ریجن
نگران کا فیصل آباد کابینہ کی اسلام نگر ڈویژن کی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام 20 اکتوبر 2020ء كو فیصل آباد ریجن نگران کا فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن
اسلام نگر کے علاقہ اسلام نگر میں ڈویژن و علاقہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشوره ہوا ۔
فیصل آباد
ریجن نگران کی مدینہ ٹاؤن ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 21اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن ، مدینہ
ٹاؤن ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سکھر زون ، جیکب آباد کابینہ، ڈویژن جیکب آباد میں شخصیات کے درمیان محفل ِمیلاد کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 22اکتوبر 2020 ء کوسکھر زون ، جیکب آباد کابینہ، جیکب آباد ڈویژن میں شخصیات کے درمیان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
