22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہل سنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”صابر پیا کلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی کم و بیش 5 لاکھ98ہزار408 اسلامی بہنوں نے رسالہ”صابر پیا کلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔