دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن نگران  اسلامی بہن کا میانوالی کے جامعۃ المدینہ للبنات کی معلمات اور طالبات کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں معلمات، ناظمات اور طالبات نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کو خود کفیل بنانے کے لئے نکات فراہم کئے ۔طالبات کے ذریعے جن علاقوں میں مدنی کام نہیں ہے ان علاقوں اور ذیلی حلقوں میں کام شروع کروانے کا ذہن دیا۔ ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف بھی طے کئے ۔ اس موقع پر طالبات نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جن ڈویژن اور علاقوں میں مدنی کام نہیں ہے ان میں دعوت اسلامی کے مدنی کام شروع کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے نیز دعوت اسلامی کے 8 مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون خانیوال کابینہ ڈویژن مکی میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس شب و روز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ربیع الاول کی خوبیوں کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اورانفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2020ء کو   نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کراچی نیا آباد کے ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کی۔ اسلام نے عورت کے پردے کا جو حکم دیا ہے اس کے احکامات پر پابندی کرنے سے متعلق تربیتی مدنی پھول دیئے گئے،آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کی نیتیں کروائی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ریجن نگران، شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کے حوالے سے بتایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین کے والد محترم کی برسی کے موقع پر اہل خانہ کی جانب سے  اسلامی بہنوں کی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب اور دعا بھی کروائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے اورمدنی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی خانقاہ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران، ڈویژن اور ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور آئندہ ماہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے۔ٹیلی تھون کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا ۔علاقائی دورہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لئے نکات فراہم کئے اور گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون نگران نے شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔زون نگران اسلامی بہن نے شخصیت اسلامی بہن کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ شخصیت اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ 1 لاکھ 25 ہزار عطیات دعوت اسلامی کے لیے پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشور ےمیں ریجن اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے تقسیم رسائل کی ترغیب لائی نیز آخر میں نیک اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران زون اسلامی بہن نے پشاور کابینہ کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی

مدنی مشورے میں میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے سلسلے میں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے اور 26 نومبر تک بہت سے مدنی کام کرنے کے اہداف لیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام18 اکتوبر 2020ء کولاہورتلونڈی و الٰہ آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورآئندہ 6 سالہ اہداف طے کئے نیز نئے علاقوں میں مدنی کام شروع کرنے کا ذۃن دیا جبکہ تقسيم کاری کابینہ پر نیو تقرری کی۔ شعبہ ذمہ دارااسلامی بہنوں نے الگ سے اپنی ماتحت کو مدنی نکات کے حوالے سے مدنی کام سمجھائے۔