21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ ڈویژن باڈہ میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ریجن کی مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن اور ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی
بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔