ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش5لاکھ49ہزار699 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  23ستمبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے ربیع الاول کے مدنی پھولوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں پاک سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ دار ، پاک سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ شریک اسلامی بہنوں نے تقسیم رسائل کے ذاتی و اجتماعی اہداف بھی لئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ گوجرانولہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی والی کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کہ متعلق مدنی پھول دئیے،کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں اور اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کال ڈیرہ اسماعیل خان زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی والی کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کہ متعلق مدنی پھول دئیے،کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 22ستمبر 2020ء  کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے کراچی دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں اس شعبے کی پاک سطح ، زون سطح ، ناظمات اور معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شعبے کے مسائل اور اسکے حل پر کلام ہوا۔نئی اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ کی تیاری کروانے ، رہائشی کورسز کے ایڈمیشن اور مدنی عملے کو مکمل کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔

دعوت اسلامی کے تحت 22ستمبر 2020ء  کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں اس شعبے کی پاک سطح ، ریجن و زون سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہِ اگست کی کارکردگی کا فروری کی ماہانہ کارکردگی سے تقابل کیا گیا۔ اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کروانے ، مدنی انعامات کی عاملات بڑھانے ، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 23 ستمبر 2020ء  کو بروز بدھ ریجن فیصل آباد، میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ عطیات دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا ۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 19ستمبر 2020ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن نگران  نے چینوٹ کابینہ کے بھوانہ شہر میں لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی جو امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی مرید اور دعوت اسلامی سے بے پناہ محبت کرنے والوں میں سے ہیں۔

ریجن نگران اسلامی بہن اور ڈاکٹر صاحبہ کے درمیان ہسپتالوں میں مدنی کام شروع کروانے کے حوالے سے مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں ریجن نگران نے ڈاکٹر صاحبہ کو بھوانہ شہرکے ہسپتال اور کلینک میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کام شروع کروانے کے اہداف بھی دئیے۔ ڈاکٹر صاحبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتام 21 ستمبر 2020ء کو کراچی میں عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اراکین زون نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی ۔

عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے مرحومین کےفدیے کے بارے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی پھول کی وضاحت کی اور اس پر توجہ دلائی کہ اسلامی بہنوں میں اس کی آگاہی دیں اور خود بھی اپنے مرحومین کی بھلائی کے لیے فتاوی رضویہ جلد 10 صفحہ نمبر 526 سے پڑھ کر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔

اسلامی بہنوں  کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 22ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن کی گوجرہ کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں اور مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور ماہانہ شخصیات اجتماع کے لئے جگہ پیش کرنے کی نیت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9ستمبر 2020ء کو جوہر ٹاؤن میں جنوبی لاہور زون کا  مدنی مشورہ ہواجس میں پاک علاقائی دورہ ذمہ دار، لاہور ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اور لاہور جنوبی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے جنوبی لاہور زون کی کابینہ ذمہ داران اور ڈویژن، علاقہ اور حلقہ سطح کی اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو شیڈول کے مطابق کام کرنے نیز تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے اور مدنی مشورے کے اختتام پر حوصلہ افزائی کے لیے مدنی تحائف پیش کیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020ء کو   نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا کابینہ سائیٹ ایریا،ڈویژن میرا ناکا میں ڈویژن نگران اسلامی بہن کی شادی کے محفلِ نعت میں شرکت ہوئی ، آخر میں ملاقات کرکے انفرادی کوشش کا سلسلہ ہوا۔