دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   01 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلام آباد ریجن کے زون گجرات میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں و زون مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغات کو ہفتہ وار اجتماع ، نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات وغیرہ کے اہداف دیئے گئےاور اس کے علاوہ جن اسلامی بہنوں کو مدنی کام کے حوالے سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے حل بھی بیان کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  30 ستمبر2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے لاہور جوہر ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے جوہر ٹاؤن میں علاقائی دورہ میں شرکت فرمائی اور گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی کم بیش لاکھ60ہزار207 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن  میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مالیات، مجلس دارالسنہ، شعبہ تعلیم اور ڈونیشن بکس کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر شعبہ کے لحاظ سے پینڈنگ کام مکمل کروانے اور آئندہ ماہ اپنے شعبے کے مدنی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا نیز دئیے گئے اہداف مکمل کروانے پر توجہ دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 2 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن میں زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میانوالی اوکاڑہ، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 ستمبر نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے اورنگی ٹاؤن کے ڈویژن  پاکستان بازار، علاقے  مکی مدنی  میں اجتماع میں  شرکت کی اور آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام30 ستمبر 2020ء کو  کراچی کے علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 26 ستمبر2020ء  کو دھوراجی کالونی میں ہونے والے نعت خواں اجتماع میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار و رکن عالمی مجلس نے شرکت کی اور اجتماع کے بعد خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 28 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت کا مدنی مشورہ  ہواجس میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارو رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے شرکت کی اور اپنے شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے تحت 29ستمبر 2020ء بروز منگل  پاکستان نگران اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کی کشمور کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد ریجن نگران ، کشمور زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہِ اگست کی کارکردگی کا فروری کی ماہانہ کارکردگی سے تقابل کیا گیا، ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔ذمہ داران کو سفر شیڈول بنانے، کارکردگی فارم پر کارکردگی جمع کروانے اور ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا ذہن دیا گیا ۔ اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے، نئے ڈویژن میں مدنی کام کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے اور درس و بیان کے مدنی حلقہ لگانے کے اہداف دیئے گئے ۔

دعوت اسلامی کے تحت 29ستمبر 2020ء  کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کی تھر زون کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد ریجن نگران ، تھر زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ماہِ اگست کی کارکردگی کا فروری کی ماہانہ کارکردگی سے تقابل کیا اور کمزوری پر ذمہ داران کی تربیت کی گئی۔ذمہ داران کو ہر ماہ سفر شیڈول بنانے ،کارکردگی فارم پر ماہانہ کارکردگی جمع کروانے اور ماہانہ اجلاس لینے کا ذہن دیا گیا ۔ اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے، نئے ڈویژن میں مدنی کام اور سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے گئے ۔