اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام پچھلے دنوں  ملتان ریجن کی ملتان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پھولوں کے ذریعے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔

ملتان مکی کابینہ ذمہ دار کی تقرری فرمائی، مدنی انعامات کے فارم سمجھائے اور وقت پر کارکردگی دینے کی نیتیں کروائیں اور کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے اہداف دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کی مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار نے میر پور زون میں مدنی مشورہ کیا جس میں مکتبۃ المدینہ کی کابینہ، ڈویژن اور میر پور ڈویژن کے مکتبۃ المدینہ للبنات کی بستہ ذمہ داران کی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نکات کے مطابق تربیت کی گئی ذمہ داران سے تقرری کے حوالے سے اہداف لئے گئے اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون میں خیرپور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گمبٹ پیر جو گوٹھ اور خیرپور ڈویژن کی علاقہ تا کابینہ نگران مع شعبہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

جس میں سکھر زون نگران اسلامی بہن نے انکی تربیت فرمائی اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے اور ماہانہ مدنی حلقہ کو مضبوط بنانے کے اہداف دئیے گئےنیز مجلس کفن دفن اور ڈونیشن بکس زون سطح پر تقرری بھی کی ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورجامعۃ المدینہ کی طالبات اور معلمات کو دعوت اسلامی کے آٹھ مدنی کاموں میں حصہ لینے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا نیز جامعۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے لئے معلمات اور طالبات کواہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی کے علاقہ گلزار ہجری (میمن نگر) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں میں سستی دور کرنے کے متعلق نکات دئیے نیز ذمہ داری ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنے اور کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے لگانے اور دیگر مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون میں زون ذمہ دار  اسلامی بہن نے سکھر کی کابینہ روہڑی کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح پر کفن دفن کی ذمہ دار کا مقرر کرنے کا ذہن دیا اور شرکائے اجتماع کی تعداد بڑھانے کے اہداف دئیے گئے نیز مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کا بھی ذہن دیا ۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں پچھلے دنوں بنت عطار سلمہا الغفار نے زون نگران اور زون سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ۔

اس موقع پر 12 اسلامی بہنوں نے مدنی برقع پہنا۔ جن اسلامی بہنوں کی سالانہ ڈونیشن اور کھالوں کے حوالے سے نمایاں کارکردگی رہی انہیں بنت عطار سلمہا الغفار کے ذریعے تحائف دئیے گئے۔ تین سو سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنت عطار سلمہا الغفار نے ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر انکی دل جوئی کی اور اسلامی بہن کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی کام کے لئے وہ راضی ہوگئیں۔

دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی گلزار ہجری میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسۃ المدینہ، شعبہ تعلیم اور مدنی دورہ کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نے صحابیات اور صالحات کی دین کی خاطر قربانیوں کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کا سلسلہ بھی ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون کھارادر کابینہ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش5لاکھ49ہزار699 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  23ستمبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے ربیع الاول کے مدنی پھولوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں پاک سطح مکتبۃ المدینہ ذمہ دار ، پاک سطح فیضان ِ مرشد ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ شریک اسلامی بہنوں نے تقسیم رسائل کے ذاتی و اجتماعی اہداف بھی لئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ گوجرانولہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی والی کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کہ متعلق مدنی پھول دئیے،کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں اور اہداف دئیے۔