دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں دھورا جی(مدنی ) کالونی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی نیز اجتماع کے بعد خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔