دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ فیصل آباد ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، زون نگران اور اراکین ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع الاول کے مدنی پھول سمجھائے نیز ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن سے شعبہ کے متعلق کلام کیا۔

ڈونیشن بکس ذمہ دار کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے زون نگران کو گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر کروانے کا ذہن دیا ۔ رکن ریجن مدرسہ المدینہ للبنات اور جامعۃ المدینہ للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں سے کلام کیا ۔مدرسۃ المدینہ للبنات اور جامعۃ المدینہ للبنات کو خود کفیل بنانے کے لئے نکات فراہم کئے۔ زون نگران اسلامی بہنوں کو تمام شعبہ جات پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے۔