
الحمدللہ عزوجل مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے خوف خدا و عشقِ مصطفےٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ
وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ امیر اہل سنّت
دامت
برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے ’’63 مدنی انعامات‘‘
کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے
کے لیئے ہند اجمیر ریجن کے شہر موڈاسا
میں فروری 13،14،15 کو 3 دن ’’مدنی انعامات‘‘
کورس منعقد ہوا جس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 23 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر مدینہ کرکے پابندی سے مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی، 14 اسلامی بہنوں نے گھر
درس کی نیّت کی،21 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیّت
کی، 4 اسلامی بہنوں نےنقاب کے ساتھ شرعی پردے کی نیّت کی۔

الحمدللہ عزوجل ہند اجمیر ریجن کے زون بروڈا کے شہر آنند نگر
میں 15 تا 16 فروری کو 26 گھنٹے کا مدنی
انعامات کا رہائشی کورس ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیّت کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے
اور وقت پر رسالہ جمع کروانے کے ساتھ ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیّت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن (اسلامی بہنوں)کے زیر اہتمام 4فروری کو ہورہ کابینہ ٹکیہ پارا میں کفن دفن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے فضائل پر
مشتمل احادیث طیبہ بیان کیں اور عملی طریقہ بھی سمجھایا نیز آخر میں اسلامی بہنوں
نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی ۔

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیر اہتمام یوکے کے ریجن
برمنگھم میں ایک نئےمقام پر مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں
24 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام یوکےکے ریجن بریڈفورڈ میں دو نئےمدرسۃ المدینہ بالغات کا
آغاز کیا گیا جن میں 15 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13فروری2020ء کودہلی ریجن کی تمام زون نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ہند نگران اسلامی بہن نے رمضان کے نکات پر کلام کیا نیزذمہ
دار اسلامی بہنوں سے ذاتی اہداف لیتے ہوئے
ڈونیشن کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی ترغیب
دلائی ۔ اجلاس میں دہلی ریجن نگران اسلامی
بہن اور ریجن کی تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن ، مدرستہ المدینہ بالغات ڈونیشن
بکس اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن بھی
شامل تھیں ان کے شعبے کے متعلق بھی نکات
دئیے گئے۔
مجلس مدنی انعامات کے تحت اجمیر ریجن کی متعلقہ شعبہ زون ذمہ داراسلامی
بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت12
فروری2020ء کو اجمیر ریجن کی متعلقہ شعبہ زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک ہند کی مدنی انعامات
ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرری مکمل کرنے نیزشعبے
کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا بیرون
ملک کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ اسکائپ پر اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 فروری2020ء بروز
جمعہ نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا بیرونِ ملک کی ریجن نگران، مدرسۃ المدینہ و بالغات (عالمی سطح) کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ
اجلاس ہوا جس میں بیرونِ ملک میں اپنے طور پر چلنےوالے مدارس کو مدرسۃ المدینہ للبنات میں شامل کروانے کے حوالے سے کیا لائحۂ عمل ہو اور بیرونِ ملک میں تراویح، بڑی راتوں میں
مساجد میں جو اسلامی بہنیں جمع ہوتی ہیں اُن پر انفرادی کوش کے حوالےسے اہم امور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا شعبہ
حرمین طیبین سے متعلق اسکائپ پر اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 فروری 2020ءبروز جمعہ نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا شعبہ حرمین طیبین سے متعلق اسکائپ پر اجلاس ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک حج و عمرہ ذمہ دار،مڈل ایسٹ
نگران اسلامی بہن، پاکستان نگران اور حرمین طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شامل تھیں۔اس اجلاس میں رجب، شعبان اور رمضان میں جو اسلامی بہنیں حاضریِ مدینہ و عمرہ کی سعادت حاصل کریں گی اُن
پر وہاں انفرادی کوشش کرنا،اجتماعات میں شرکت کروانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
رحمت نگر،مینپوری، ممبئی، ناگپوراور بالاگھاٹ دو گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام13فروری2020ء کو
ہند کے شہر رحمت نگر،مینپوری، ممبئی، ناگپوراور
بالاگھاٹ دو گھنٹے کے مدنی انعامات کے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 188 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی
کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے
نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات
کے زیر اہتمام ہند دہلی ریجن کے علیگڑھ زون میں ایک نئے مدرستہ المدینہ بالغات کا آغازہوا
جس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ان اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ
قراٰنِ پاک کی تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔
ناگپور زون گیلانی کابینہ کے ڈیژون عثمان غنی میں تجہیزو تکفین اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں
کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام12 فروری2020ء کو ناگپور زون گیلانی
کابینہ کے ڈیژون عثمان غنی میں تجہیزو تکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل
و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔