
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام 10 فروری 2020ء کو بیبریا کابینہ میں تجہیز و تکفین اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ بنگلادیش کے شہر
سلہٹ کی زون نگران اسلامی بہن نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو غسل میت و کفن کا درست طریقہ
سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ
افریقہ ریجن کے شہر ڈربن میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے نیز دیگر اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن کا مختلف اسلامی بہنوں کے
ساتھ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے ملاوی ، ماریشس، ڈھاکہ، چٹاگانگ، سلہٹ، کومیلا، فینی اور سید پورکی زون نگران سمیت تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا جس میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور ماہ رمضان کے حوالے سےنکات نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
کے متعلق اہداف طے کئے۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ
اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 فروری2020ء بروز منگل نگران عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن کا سری لنکا ریجن نگران اسلامی بہن اور سری لنکا کی کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور شارٹ
کورسز کہاں ہوں؟ اس پر غور کیا گیا نیزکتب
ورسائل کی ضرورت،تجہیز شافعی ٹیسٹ کے اہداف اور مدنی کاموں کو مزید فروغ دینے کے
متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مدرستہ المدینہ
للبنات گلشن اقبال میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کی آمد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8 فروری2020ء بروز
ہفتہ کو گلشن اقبال بلاک 6 میں قائم مدرستہ المدینہ للبنات میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کی
آمد ہوئی۔اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے”اللہ پاک کی ہر نعمت پر شکر ادا کرنے“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور بیان میں
شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت11
فروری2020ء کو بنگلہ دیش کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کی جانب سے
شعبے کے متعلق پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف عمان قطر کی
ملک نگران اسلامی بہن اور کویت کی دو ڈویژن نگران اسلامی بہنوں سمیت بحرین کابینہ
نگران کی اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مڈل ایسٹ کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور نکات
برائے ماہِ رمضان سے متعلق شخصیات اجتماع،
سالانہ اور ماہانہ ڈونیشن پر کلام کیا۔ اجلاس میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور ہر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکہ کے مختلف شہروں میں امیر اہلِ سنت کی ہمشیرہ کے انتقال پر ایصال
ثواب کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں امریکہ کے
مختلف شہروں میں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں امیر
اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر ایصال ثواب کے لئےاجتماعی طور پر 112بار کلمہ طیبہ کا ورد،انفرادی طور پر ایک بار
سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کو ایصال ثواب کیا گیا اور بلندیِ
درجات کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پرہیوسٹن میں مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے
لنگر رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات
کے زیر اہتمام یوکے بریڈ فورڈ میں فیضانِ شریعت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّجَلَّ ! 24 فروری
2020ء بروز پیرسےجامعۃالمدینہ للبنات فیضان عطاربریڈ فورڈ میں فیضان شریعت کورس کے
امتحانات کا آغاز ہوگا۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ ترکی کی کابینہ مشاورت کا بذریعۂ انٹرنیٹ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 جنوری 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ترکی کی کابینہ مشاورت کا بذریعۂ انٹرنیٹ اجلاس لیاجس میں اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں کو بڑھا نے اور ان مدنی کاموں میں بہتری لانے کے متعلق نکات فراہم کئے اور ان کی تربیت کی ۔
لنکشائر کابینہ کے کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8فروری2020ء کو لنکشائر کابینہ کے انگلش اجتماعات کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے حضرت سیدنا مصعب بن عمیر رضى الله عنه کی مبارک سیرت کے کچھ پہلو اور دین کی خاطر قربانیوں پر نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کے اہداف طے کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 7 فروری2020ء کو برمنگھم یوکے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کی عادت بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔ مدنی انعامات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔