
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کانپور زون کی مرزاپور کابینہ میں
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں
حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
کوٹا زون میں واقعۂ معراج کورس
کے نکات پر شعبۂ تعلیم اور کابینہ شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن
کوٹا زون میں واقعۂ معراج کورس کے نکات پر شعبۂ تعلیم اور کابینہ شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج کورس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی نیز
زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو اس کورس
میں شرکت کروانے کے اہداف دئیے گئے۔
احمدآباد زون میں مجلس شعبۂ تعلیم
اورمجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن
احمدآباد زون میں مجلس شعبۂ تعلیم اورمجلس
رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ زون مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور ”واقعۂ معراج کورس“ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اہداف طے کئے جس پر مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے 92 جبکہ شعبۂ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے63 مقامات پر کورس منعقد کروانے کا ہدف دیا۔
بروڈا زون میں ”واقعۂ معراج کورس“ کی مدرسین اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام
یکم مارچ 2020ء کو اجمیر ریجن بروڈا زون میں
”واقعۂ معراج کورس“ کی مدرسین اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن ہوا جس میں ان اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور بہترین انداز میں کورس کروانے،
پیارے آقا ﷺکی محبت کا جذبہ بیدار کرنے
اور کورسز کے ذریعہ دعوت اسلامی کے کام کو مضبوط کرنے کاذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام اجمیر ریجن کے کچھ زون میں
آن لائن ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ
کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز
اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا
موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے
اورکروانےکی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 مارچ 2020ء کو یورپ کے ملک ناروے میں يوتھ اسلامی
بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نارویجن زبان میں سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رجب المرجب میں خوب عبادت کرنے اور نفلی روزے رکھنے
کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02 مارچ 2020ء کو
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اراکین عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بیرون
ملک کی اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
کے حوالے سے اہداف دئیے۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی
کرتے ہوئے ان کو تحائف بھی دئیے۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ رجب المرجب1441ھ
کی پہلی پیر شریف02 مارچ 2020ءکو عرب شریف میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں
55 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور30 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر
اہتمام پچھلے دنوں افریقن عرب ریجن ترکی
کے شہر استنبول میں ”کورس جنت کا راستہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ کابینہ اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کی اہمیت ،نیت کی اہمیت، نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ
بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سری لنکا
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں سری لنکا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہِ
رمضان کے متعلق ڈونیشن کے حوالے سے اہداف طے کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام
یکم مارچ2020ء کو یورپ کے ملک فرانس میں تجہیز و تکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم مارچ 2020ء کو یورپ کے ملک جرمنی میں دو ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ
سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں کو مزید
بہتر کرنے نیز ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔