دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 فروری2020ء سے ہند کے شہر ممبئی  اور مرادآباد میں قائم دارالسُنّہ للبنات میں” 12 دن کے معلمہ کورس اور فیضان قراٰنِ کورس “ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان کورسز میں داخلے جاری ہیں ۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام اجمیر ریجن کی مانڈوی کابینہ میں ”آن لائن فیضانِ زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نےکورس کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شامل اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے" رمضان کیسے گزاریں" کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے تحت اجمیر ریجن کے بروڈا زون میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن تا زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیو ں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں 19فروری2020ء بروز بدھ بنگلہ دیش میں 197 مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 8722 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20فروری2020ء کو ڈھاکہ نارتھ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن کا بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہو اجس  میں بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیو ں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں 19فروری2020ء بروز بدھ ایسٹ افریقہ میں 21 مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 451 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام ممبئی ریجن کے ناگپور زون گیلانی کابینہ میں تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت 17 فروری 2020ء کو بنارس زون نعیمی کابینہ گورکھپور میں تجہیزو تکفین تربیتی اجتماع   کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2020ء کو مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہو اجس میں عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی  تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

اپنی چہروں پر مسکراہٹیں سجائیں اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

اپنی ماتحت کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آئیں تاکہ وہ اپنے مسائل آپ کو بتا سکیں۔

مدنی مشوروں، سنتوں بھرے اجتماع اور دیگر مدنی کاموں میں اپنے آپ کو ہشاش بشاش رکھیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مکی کابینہ ماریشس کے ڈویژن فیضان مدینہ میں دو  نئےمقام پر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز کیا گیاجن میں تقریباً 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنون کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں افغانستان ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہو ا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہ رمضان کے متعلق نکات دیتے ہوئے ڈونیشن کے اہداف تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام18 فروری2020ء کوچٹاگانگ کی کابینہ رانگونیہ اور کومارا کی نگران اسلامی بہن کا اجلاس ہوا جس میں بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن  نے ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مشاورت مکمل کرنے نیز مدنی کاموں کی تقسیم کاری کا ذہن دیا۔