بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن
کا راج شاہی کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام27 فروری 2020ء کو بنگلہ
دیش ریجن نگران اسلامی بہن کا راج شاہی کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور شیڈول
کارکردگی کے نفاذ کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی
بھائیو ں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں 26فروری2020ء
بروز بدھ بنگلہ دیش کے مختلف شہروں(چٹاگانگ، سید پور ڈھاکہ، کومیلا،سلہٹ) میں 93مقامات پر اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1977اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
موزمبیق ملاوی میں 12مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماعات

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی
بھائیو ں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں 26فروری2020ء
بروز بدھ ماریشس موزمبیق ملاوی میں 12مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 258 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سینٹرل افریقہ
ریجن تنزانیہ کی زنجبار کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل
افریقہ ریجن تنزانیہ کی زنجبار کابینہ میں مدنی کاموں کے سلسلے میں ملک نگران اسلامی بہن کا سفر ہوا۔ دورانِ سفر زنجبار کابینہ میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور متعلقہ
کابینہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور دیگر اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت کے ذریعے مدنی ماحول سے قریب کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26فروری 2020ء کو سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا ممباسا میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام25 فروری2020ء کو صوبہ گجرات کے شہر احمدآباد میں مدنی انعامات اجتماع ہوا
جس میں تقریباً30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی
انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 26فروری
2020 ءکو یوکے ریجن برمنگھم کی کابینہ مڈلینڈ میں تین دن پر مشتمل کورس”فیضان زکوۃ “ کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقراٰن
و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ
کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ……؟ غیر مسلم سے چندہ لینا اور چندے
سے مدد کرنا کیسا….؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ
جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت پچھلے دنوں یوکےریجن بریڈفورڈ میں 12 دن پر مشتمل” آئیے مدنی کام سیکھیں “
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام
22فروری 2020 ءکو آسٹریلیا ریجن کے شہر سڈنی میں” فیضان زکوۃ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر
سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے
حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے
ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت26 فروری
2020ء کو مڈل ایسٹ (کویت ، قطر ، عمان ، بحرین ) ، افریقن
عرب ( ترکی) اور ایسٹ
افریقہ ریجن ( تنزانیہ
، یوگنڈا ) کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا
جس میں شعبہ شارٹ کورسز رکن مجلس بیرون
ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کو ایک دن
کے " واقعہ معراج " کورس کا تعارف پیش کیا نیز ان ممالک میں زیادہ سے زیادہ کورس کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن کا جامعۃ المدینہ للبنات بہار شریعت کا وزٹ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25فروری 2020ءبروز منگل عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے جامعۃ المدینہ للبنات بہار شریعت نواب شاہ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر جامعۃ المدینہ للبنات کے مدنی عملے نے ان کا استقبال کیا ۔ عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن نے مدنی
عملے اور طالبات کے درمیان ”علم دین کے فضائل“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور علم دین کے مقاصد سمجھائےنیز شارٹ کورسز کے ذریعے ہم کس طرح
لوگوں تک علم پہنچا سکتے ہیں اس بارے میں آگاہی فراہم کی۔
بیکانیر، پرانٹج اور احمدآبادمیں دو گھنٹے کےمدنی انعامات اجتماعات کا
انعقاد

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا وعشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جزبے کے تحت شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے بیکانیر، پرانٹج اور احمدآباد میں 24 ،25 فروری2020ء کو دو گھنٹے کےمدنی انعامات
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں میں حصہ لینے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی
سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔