21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ٹاپسیہ کابینہ کی مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں کے درمیان واقعہ معراج کورس
Tue, 24 Mar , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات اور
مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20 مارچ 2020ء کو
ہند کے شہرکولکتہ کے ٹاپسیہ کابینہ میں”واقعۂ معراج کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں ٹاپسیہ کابینہ کی مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل رجب المرجب کے بارے
میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان
نماز“ کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔