احمد آباد میں مختلف مقامات پر تین دن پر مشتمل ” فیضان
زکوۃ کورس“ کاآن لائن آغاز

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام9 مارچ 2020ء سے ہند اجمیر ریجن کے شہر احمد آباد میں مختلف مقامات پر تین دن پر مشتمل” فیضان
زکوۃ کورس “ کاآن لائن آغاز ہوا
۔ جس میں کم و بیش57 اسلامی بہنیں شامل ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر
سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے
حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
اجمیر ریجن کی بروڈا زون شہر صورت میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن تا ذیلی سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات ذمہ دار
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اورتین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماع کرنے اور 26 گھنٹے کے مدنی انعامات کورس منعقدکروانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام08 مارچ 2020ء کو اجمیر ریجن موڈاسا زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں دو
کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ہند ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن کے تعلق سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے
اہداف طے کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 مارچ 2020ء کو نینیتال زون کی رامپور کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی
تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز علاقائی دورہ کرنے ، محفل نعت منعقد کروانے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس اجلاس میں مدنی انعامات زون سطح
ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ممبئی ریجن
کے ناگپور شہر ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون
مشاورت نگران اسلامی بہن سنّتوں بھرا بیان
کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو مدنی کاموں میں مضبوطی لانے رجب، شعبان اور رمضان میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ماہ
فروری 2020ء میں آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں دو نئےمدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جن میں
14 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔
داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے
ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔
چائنہ ریجن کے ملک تھائی لینڈ میں تین دن پر مشتمل آن لائن ” فیضان زکوۃ کورس “ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں چائنہ ریجن
کے ملک تھائی لینڈ میں تین دن پر مشتمل آن
لائن ”فیضان زکوۃ کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے
چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے
حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے
ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام
یورپین یونین ریجن کے ملک ناروے میں 7،6
اور8 مارچ 2020ء کو ” فیضان زکوۃ کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر
سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے
حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سے متعلق
آگاہی فراہم کی۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ناروے میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

08 مارچ 2020ء بروز اتوار اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
ناروے میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے فکر آ خرت اور اس کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے مدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو 63 مدنی
انعامات کے رسائل تقسیم کئے اور ہر ماہ جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 07 مارچ 2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر کومیلا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کومیلا کی بغدادی کابینہ نگران سمیت چھ ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے، ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے اور ڈونیشن کے
لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔
ایسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا زمبابوے کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام06 مارچ 2020ء کو ایسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے زمبابوے کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں ایسٹ افریقہ
ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز زمبابوے میں نئے مقامات پر اجتماعات کرنے
اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام07
مارچ 2020ءکوتنزانیہ کی دارالسلام کابینہ
میں”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور پاک و ہند کی
47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعراج کے حوالے سے مفید
معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے
فضائل مع عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔