دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 مارچ 2020ء بروزجمعرات اسلام آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ریجن نگران ، راولپنڈی  کی نگران اور اسلام آباد زون کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں مین مزید بہتری لانے نیز نئی جگہ مدنی کام شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2020ء کو  آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کا سڈنی کابینہ کی نگران اسلامی کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے آسٹریلیا میں ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئےنیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام19 مارچ 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کہ ملک کینیا میں آن لائن ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کینیا کی ملک نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں آن لائن شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات اوررجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19 مارچ  2020ء کو یوگینڈا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن کی ذمہ دارعالمی مجلس مشاورت کی رکن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے نکات فراہم کئے۔مزید یہ کہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بذریعۂ فون ایک دوسرے سے مربوط رہنے اور آن لائن کورسز ( مثلاًمدنی کام کورس، آئیے مدنی کام سیکھیں، فیضان زکوة، فیضان وغیرہ) خود بھی کرنے اور دوسروں کو کروانے کا ذہن دیا۔ 


 پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ممبئی ریجن کی باندرا کابینہ میں ایک نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں پانچ اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

 18 مارچ 2020ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام علاقائی دورہ عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں آسٹریلیا کی دو ذمہ دار اسلامی بہنیں اور نیوزی لینڈ کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ علاقائی دورہ عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نصری کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ایسٹ افریقہ کے ملک موزمبیق ماپوتو کی کابینہ نگران اور ماریشس کی ملک نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کے اہداف دئیے۔


18مارچ  2020ءبروز بدھ اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے بذریعۂ انٹرنیٹ ساؤتھ افریقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار ملک سطح کے ساتھ ماہانہ اجلاس کیا۔ رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات متعارف کروانے اور انہیں بھی عاملات مدنی انعامات بنانے کے طریقے بیان کئے۔اسی ضمن میں مدنی انعامات کی ترغیب پر مشتمل تین دن کا کورس جنت کا راستہ بذریعۂ انٹرنیٹ کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے  زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ترکی کے شہراستنبول میں”واقعہ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی انعامات پر عمل کرنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


18 مارچ  2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام آسٹریلیاکے شہر سڈنی میں بذریعۂ انٹرنیٹ”واقعہ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج کی تفصیل اور نماز کی اہمیت کے متعلق معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 18 مارچ 2020ء کو ہجویری ریجن کے ملک ا یران میں آن لائن” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں آن لائن شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات اوررجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیا کے ملک نیروبی میں تمام  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں سینٹرل ریجن افریقہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا گیا۔