اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت  13 مارچ 2020ء کو آسٹریلیا ریجن کے شہر سڈنی میں” واقعۂ معراج کورس “ کاا نعقادہوا جس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج کی تفصیل اور نماز کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے نئی معلومات حاصل ہوئی، رجب کے ماہ میں نیکیوں پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا، آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی بنا نیز مزید نیکیاں کرنے کا شوق بڑھا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 مارچ 2020ء کو مجلسِ اجارہ ذمہ دار اور ایسٹ افریقہ  ریجن نگران اسلامی بہن کا اجلاس ہو اجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور موزمبیق کی ذمہ دار اسلامی بہن کے اجارےاور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی تاکہ بیرونِ ملک میں فیملی کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔


دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔

پچھلے ہفتے ملنے والی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں 63مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1582 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔

پچھلے ہفتے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ایسٹ افریقہ کے ملک ماریشس، موزمبیق، ملاوی اور بوٹسوانا میں 21مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 561 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 13 مارچ 2020ء کو عرب شریف کے شہر ریاض میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريباً 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دارالسنہ للبنات  کے زیر ِ اہتمام مرادآباد میں قائم دارالسُنّہ للبنات میں 9 مارچ2020ء سے ”اسلامی زندگی کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کم و بیش نواسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پا رہی ہیں۔

معلمات اسلامی بہنیں کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف فقہی مسائل سکھانے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی اسلام کے اصولو ں کے مطابق گزارنے کے حوالے سے تربیت کر رہی ہیں۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 8 اور 9 مارچ 2020ء کو  ہنداجمیر ریجن کے شہر (بروڈا ، کچ ، احمدآباد ، جموسر ، اجمیر) میں 14 مقامات پر” واقعۂ معراج کورس “ کاا نعقادہوا جن میں تقریباً 348اسٹوڈنٹس ، ذمہ داراسلامی بہنیں اور دیگر مقامی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر ِ اہتمام 8اور 9 مارچ 2020ء کو ہند ممبئی ریجن کے شہرحیدرآباداورناگپورمیں تین مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“ کاا نعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن  نے عاشقانِ رسول کے ادارے( Pretoria Muslim Trust) کے اجتماع میلاد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے” میلاد النبیﷺکیسے منانا چاہیےاور آقا ﷺ کے نام مبارک کے فضائل “ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 مارچ 2020ء بروزجمعہ  عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیاء کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہو جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے انڈونیشیاء میں ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن انڈونیشیاء میں ہونے والے مدنی کاموں کی بہتر کارکردی پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام دہلی ریجن بریلی زون میں ایک نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 11مارچ 2020ء بروز بدھ فار ایسٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی انعامات کامدنی کام آ سانی کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی انعامات کی ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ کیا اور آ ئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔