ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار کا
بنگلہ دیش اور یوکے کی ریجن ذمہ دار کے ہمراہ اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مارچ 2020ء کوماہنامہ
فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا بنگلہ دیش اور یوکے کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ماہنامہ
فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئے اہداف لئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ ڈاون لوڈ کرکے پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
ملاوی کےشہر لیمبی کی ڈویژن
نگران اور بنگلہ دیش سلہٹ کی زون نگران کا اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مارچ 2020ء کو ایسٹ افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے ملاوی کےشہر لیمبی کی ڈویژن نگران
اسلامی بہن اور بنگلہ دیش سلہٹ کی زون
نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا ۔ ایسٹ
افریقہ اور بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی
کارکردگی میں اضافہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22 مارچ2020ء کو ممبئی
ریجن میں تھانہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں دو کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت ان کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ہند کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانےاوراس میں بہتری
لانے نیززیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے
کی ذہن دیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن میں آن لائن تجہیز
و تکفین کے تربیتی کلاس کا اہتمام

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن میں آن لائن تجہیز و تکفین کے تربیتی کلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں کینیا،یوگینڈا
اور ساؤتھ افریقہ کی تقریبا 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور تربیتی کلاس میں شامل اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا
نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور شعبہ تجہیز
و تکفین کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ٹاپسیہ کابینہ کی مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں کے درمیان واقعہ معراج کورس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات اور
مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 20 مارچ 2020ء کو
ہند کے شہرکولکتہ کے ٹاپسیہ کابینہ میں”واقعۂ معراج کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں ٹاپسیہ کابینہ کی مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل رجب المرجب کے بارے
میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان
نماز“ کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
رکن عالمی مجلس مشاورت کا بنگلہ دیش
کی ملک سطح مدنی انعامات ذمہ دار کے ہمراہ اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام20مارچ2020ء
بروز جمعہ مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کا بنگلہ دیش کی ملک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کے
ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ان کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنئی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات
متعارف کروانے نیزعاملات مدنی
انعامات بنانے کے طریقے بیان کئےاس کے
ساتھ ساتھ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19 مارچ 2020ءبروز جمعرات فیصل آباد ریجن میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کانفرنس کال
پر اجلاس ہوا جس میں پاکپتن زون،فیصل آباد زون،سرگودھا زون، لیہ زون اورمیانوالی
زون کی زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شامل اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی نیز مدنی کاموں کو بڑھانے اور
بالخصوص موجودہ ملکی صورتحال کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دعاؤں کے سلسلے ،انفرادی
عبادات اور نفلی صدقات دینے کے حوالے سے کلام کیا۔
ماریشس کی ملک نگران اور ملک مشاورت مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 مارچ 2020ء ایسٹ افریقہ اور
بنگلہ دیش ریجن نگران نے ماریشس کی ملک نگران اور ملک مشاورت مدنی انعامات اور
بنگلہ دیش کی فنی زون کی نگران اور کومیلہ کی دو کابینہ نگران کے ساتھ اجلاس کیا۔ اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزڈونیشن
کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے اور ہفتہ
وار رسالے کی تعداد بڑھانے کے متعلق بات چیت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 مارچ 2020ء بروزجمعرات اسلام
آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ریجن
نگران ، راولپنڈی کی نگران اور اسلام آباد
زون کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں مین مزید بہتری لانے نیز نئی جگہ مدنی کام شروع
کرنے اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن
کا سڈنی کابینہ کی نگران اسلامی کے
ہمراہ اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2020ء کو آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن کا سڈنی کابینہ کی نگران اسلامی کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے آسٹریلیا
میں ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
پیش کئےنیز زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
سینٹرل افریقہ ریجن کہ ملک کینیا میں آن لائن ” واقعۂ معراج کورس“ کا
انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام19
مارچ 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کہ ملک کینیا میں آن لائن ”
واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کینیا کی ملک نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں آن لائن شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے
ملنے والے انعامات اوررجب المرجب کے فضائل
مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یوگینڈا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19 مارچ 2020ء کو یوگینڈا کی تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن کی ذمہ دارعالمی مجلس مشاورت کی
رکن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے نکات فراہم کئے۔مزید یہ کہ عالمی مجلس مشاورت کی
رکن نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی صورتحال کو دیکھتے
ہوئے بذریعۂ فون ایک دوسرے سے مربوط رہنے اور آن لائن کورسز
( مثلاًمدنی کام کورس، آئیے مدنی کام سیکھیں، فیضان زکوة، فیضان وغیرہ) خود بھی کرنے اور دوسروں کو کروانے کا ذہن دیا۔