
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام28 مارچ2020ء کو ایسٹ افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن نےزمبابوے کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں ایسٹ
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی نیز انہیں مدنی کاموںکو مزید بڑھانے
اور اس میں مزید بہتری لانے نیزنئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات شروع کروانے کی
ترغیب دلائی۔
مختلف ریجن کے مختلف ملکوں میں بالمشافہ
و بذریعہ اسکائپ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام مارچ 2020ء میں
مختلف ریجن(یوکے، ایسٹ
افریقہ ، سینٹرل افریقہ ، فارایسٹ ، انڈونیشیا، افریقن ایسٹ ، آسٹریلیا، نارتھ امریکہ ، ہند ، یورپین یونین) کے
مختلف ملکوں (یوکےبرمنگھم، لندن ، مانچسٹر، بریڈفورڈ ، اسکاٹ لینڈ،کویت ، عمان ، عرب شریف ، بحرین ، تنزانیہ ، کینیا ، یوگنڈا ، موریشیس ، بوٹسوانا ، ساؤتھ کوریا ، ملائشیا ، ترکی ، آسٹریلیا سڈنی ، نیوزی
لینڈ ، کینیڈا ، امریکہ، ایران ، ہنددہلی ، ہندبمبئی ، ہندکلکتہ ، ہند اجمیر ، اٹلی ، فرانس ، بیلجیئم، اسپین ، جرمنی ، ناروے)میں1658مقامات پربالمشافہ و بذریعہ اسکائپ”
واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں شعبہ تعلیم ومجلس ِرابطہ سے وابستہ اسلامی بہنوں اور ذمہ داران سمیت کم و
بیش 35 ہزار174اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی
بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کااظہار کیانیزآخر
میں 23ہزار982 شرکائے کورس نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے
اور 10ہزار424اسلامی بہنوں نے کتاب'' فیضانِ
نماز'' کا مطالعہ کرنے کی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔
کوریا کی مختلف شہروں کی منسلک اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن سنتوں بھرا بیان

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام27 مارچ2020ء بروز
جمعہ کوریا کے مختلف شہروں کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن سنتوں بھرے بیان کا
سلسلہ ہوا جس میں فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور صدقے کے
فضائل بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف پیش کیا نیز اس کے اخراجات کے لئے زکوۃفطرہ و دیگر نفلی عطیات دعوت اسلامی
کو دینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26 مارچ2020ء
بروز جمعرات ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن جمع کرنے کےلئے راہ خدا میں
خرچ کرنے کے فضائل بیان کئے نیز ڈونیشن کے جو پہلے اہداف طے ہوئے اس کا فالواپ کیا
جبکہ آگے کے لئے اقدامات طے کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 مارچ2020ء بروز بدھ
کوریا کمھے کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کورونا
وائرس کی وجہ سے مدنی کام نہ ہونے پر کلام ہوا ،موجودہ حالات میں گھر بیٹھ کے
انفرادی مدنی کام کرنے،ذاتی مطالعے اور آن لائن شارٹ کورسز کےلئے منسلک اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے تیار کرنے کا
ذہن دیا گیانیز ڈونیشن کےلئے اہداف بھی دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مارچ2020ء بروز
منگل کوریا انچن اور سووان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہ رمضان کے ڈونیشن
کے حوالے سے جو اہداف طے کئے گئے تھے اس کا فالواپ کیا گیاجبکہ آگے کے لئے لائحہ عمل طےکیاگیا۔
عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا ساؤتھ افریقہ کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام25 مارچ2020ء کوعالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ساؤتھ افریقہ
کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا
جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں پر کلام کیا جبکہ اس شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کواجلاس میں شامل کرنے پر
بات چیت کی۔
بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن کاچٹاگانگ موہونگر کی زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مارچ 2020ء کو
بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے چٹاگانگ موہونگر کی زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں بنگلہ دیش
ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز موجودہ
صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئےآن لائن کورسز کروانے اور ہفتہ وار رسالے کی
کارکردگی میں اضافہ کروانے کی ترغیب دلائی۔
عرب شریف اور کویت کی مدنی انعامات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام25 مارچ2020ء کوعرب شریف اور کویت کی مدنی انعامات کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں مدنی
انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی نیز وقت کی اہمیت اور
زندگی کا احساس دلاتے ہوئے مدنی انعامات کے
مطابق شب وروزگزارنے کے متعلق نکات دئیے
جبکہ اپریل 2020ءمیں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن بھی دیا۔
کینیڈا کے مختلف شہروں میں آٹھ مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام16
مارچ2020ء سے 21 مارچ2020ء تک کینیڈا کے مختلف شہروں میں آٹھ مقامات پر ”واقعۂ
معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے
سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات، رجب المرجب کے فضائل
مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
، مدنی انعامات پر عمل کرنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے دعوت
اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور بہت پسندیدگی کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 مارچ2020ء کو کینیڈا کی کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نارتھ
امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز وتکفین کے زیر اہتمام24مارچ2020ء
کو کینیڈا کی ذمہ اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں رکن مجلس بیرون ملک اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ تجہیز و تکفین کے مدنی کاموں کومزید بڑھانے نیز غسالہ اسلامی بہنیں تیار کرنے
اور شعبہ ذمہ دار بنانے کا ذہن دیا۔