دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 8فروری2020ء کو لنکشائر کابینہ کے انگلش اجتماعات کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے حضرت سیدنا مصعب بن عمیر رضى الله عنه کی مبارک سیرت کے کچھ پہلو اور دین کی خاطر قربانیوں پر نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کے اہداف طے کئے۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 7 فروری2020ء کو برمنگھم یوکے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کی عادت بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔ مدنی انعامات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


پچھلے دِنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 5فروری 2020ء UK یو کے ، کے شہر مانچسٹر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے گئے نیز آ ئندہ کےاہداف مقرر کئے۔ شعبے کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیااور ہاتھوں ہاتھ اہداف پیش کئے گئے ۔ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی كےزیر اہتمام 6فروری2020ءکو یوکے (UK) کے شہرناٹنگھمNottingham میں كورس ’’جنت كا راستہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوت اسلامی كےزیر اہتمام نيوزى لينڈ کے شہر آکلینڈ کے علاقہ’’City Centre ‘‘میں 8 فرورى 2020ء کو Freemans Bay کے مقام پر اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’سخاوتِ صديق اكبر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے کورسز کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔ آخر میں اجتماعی دعا كى ترکیب بھی بنائی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت 13جنوری 2020 ء  کوممبئی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں واشی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار زون اسلامی بہن نے شرکت کی۔ تھانہ زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سب کے ساتھ یکساں تعلق رکھتے ہوئے مدنی کام کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس کفن دفن کے تحت13 جنوری 2020ء کو ہند اجمیر ریجن کے شہر دابھوئی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12 جنوری 2020ء کو اولڈھم مانچسٹر ریجن کے علاقے گلاڈوک میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامى بہن نے انگلش میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مدنی دورہ ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اردو میں سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماعِ پاک میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ روحانی علاج کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ‎‎ برمنگھم ریجن کے مختلف شہروں (برمنگھم، کاونٹری، والسال، اسٹوک آن ٹرینٹ، برسٹل) میں 33 مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1710 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

12جنوری 2020 ءکو مانچسٹر ریجن کے شہر (بری، راچڈیل، اولڈھم، بولٹن، کلاکسفیلڈ، لانگ سائٹ، بلیک برن، نیلسن، چیتم-ہل، پریسٹن، کاپس) میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 885اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےان اجتماعا ت میں سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا اور پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ روحانی علاج کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ 

دعوت اسلامی کے تحت 13 جنوری 2020ء کو  بنگلہ دیش میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کو میلازون کی چھ ڈویژن نگران اسلامی بہنیں اور ایسٹ افریقہ ملاوی کی نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ حنفی اور ایسٹ افریقہ کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورکومیلا کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو بنگلہ دیش ہی میں فیملی ہجرت کروانے کا ذہن دیا جس پر ایک ڈویژن نگران نے 12 ماہ کے لئے اپنا نام پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت13جنوری 2020ء کو مجلس بیرون ممالک ذمہ داراسلامی بہنوں کا  عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور بیرون ملک کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مدنی کاموں میں بڑھانےنیز شرعی مسائل کی صورت میں دارالافتاء اہل سنت سے راہنمائی لینے کا ذہن دیا۔