لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 21اپریل2020ءکو عرب شریف کے شہر جبیل(عطاری کابینہ) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت اور روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے عاملات مدنی انعامات بننے کی نیتیں بھی کی۔