دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 20 20ء کو مدنی ریجن قطب مدینہ کابینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اور کابینہ سطح شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورماہنامہ فیضان مدینہ کے مطالعے کی تر غیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشن کی فائنل کارکردگی تیارکرنے، ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتما یکم جون 2020 بروز پیر اراکین عالمی مجلس مشاورت اورمجلس بیرون ملک کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورصراط الجنان اگلے سال رجب المرجب تک مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ مدنی کاموں میں درپیش مسائل پر غور کیا گیا جبکہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مزید مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف میں   ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں ذیلی تا ملک نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی تعداد بڑھانے اور علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020ء سے عمان میں دومقامات پر 30 دن پر مشتمل آن لائن ”فیضانِ تجوید و نماز کورس“ کا آغاز ہوا جن میں کم و بیش 26 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید (مدنی قاعدہ،چھ کلمے، ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر اہم شرعی مسائل) اور تربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ9شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار536اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی۔ 2ہزار989اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔2ہزار809اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔1ہزار774 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔1ہزار461 اسلامی بہنوں نے مستقل قفلِ مدینہ لگانے کی ترکیب بنائی۔6ہزار835 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔ 5 اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ8شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار675 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی۔ 2ہزار564 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔2ہزار228اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔12 منٹ مطالعہ کی 1ہزار481 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔1ہزار461 اسلامی بہنوں نے مستقل قفلِ مدینہ لگانے کی ترکیب بنائی۔6ہزار902 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام31مئی 2020ء بروز اتوار عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن کا ترکی کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ترکش اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں شارٹ کورسز کروانےاور ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام30 مئی 2020ء کو عالمی مجلس علاقائی دورہ  ذمہ دار اسلامی بہن کا سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاون میں مدنی کام کے انداز پرکلام کیا نیزکارکردگی شیڈول اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام28 مئی 2020ء کو عالمی مجلس علاقائی دورہ  ذمہ دار اسلامی بہن کا موزمبیق کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز کارکردگی وقت پر میل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ کابینہ پر تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چناچہ7 شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں نفل روزوں کی نیتیں 2ہزار195 اسلامی بہنوں نے کی۔ 1200 درودپاک 4ہزار11 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔3ہزار524اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔12 منٹ مطالعہ کی 2ہزار405 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔مستقل قفلِ مدینہ لگانے کی 1ہزار951 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔ماہ مدنی انعامات منانے کی7ہزار402 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 مئی2020ء  بروز جمعرات ملائیشیاء کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز ملائیشیاء میں سنّتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانےکے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام27 مئی2020ء بروز بدھ موزمبیق کے شہر ماپوتو میں بذریعہ انٹر نیٹ  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات،مدرسۃالمدینہ للبنات اور آن لائن مدرستہ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔