اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 08 جون 2020ء سے ہند کولکتہ ریجن جمشید پور زون میں 12 دن پر مشتمل ”اپنی نماز درست کیجئے کورس“ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی نکات وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 9 جون 2020 ء سے مدنی ریجن کے ملک بحرین میں 3دن پر مشتمل”تربیت اولاد کورس“کا آن لائن آغاز ہواجس میں 21 اسلامی بہنوں شرکت کررہی ہیں۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیت کی اہمیت اور روحانی علاج وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 9 جون 2020 ء سے ہند  کولکتہ ریجن کے جمشید پور زون میں30 دن پر مشتمل ”فیضانِ تجوید و نماز کورس “کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 12 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعدہ،چھ کلمے،ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر اہم شرعی مسائل) اورتربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09جون2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کینیا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی عطیات جمع کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز لاک ڈاؤن کی صورت میں مدنی کاموں کو کس طرح بڑھایا جائے اس سلسلے میں راہنمائی کی۔


 پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مرادآباد زون ہند کی کانٹھ کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن پاکبڑا کی نگران اسلامی بہن کےہمراہ اجلاس ہوا جس میں کانٹھ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کرنے نیزمزید مدنی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام08جون2020ء کوساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ فی نیکس میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں  سمیت کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام08جون2020ء کو مدنی ریجن کویت ڈویژن فروانیہ میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نےاپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی عطیات کی بھر پور ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے ،شارٹ کورسز کروانے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور پڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام08جون 2020ء کو مدنی ریجن عرب شریف میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈیلی کلاسز شروع کروانےاور ون ڈے سیشن منعقد کروانے کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور کارکردگی بہتر کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے،  خوف خدا و عشق مصطفی ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام5 جون كو ہند کے شہرممبرا میں 6 جون کو بھنڈارہ میں اور 7 جون 2020ء کو ناگپاڑا اور بیلاسپور میں اسکائپ اور کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 جون2020 ء  بروز اتوار مدنی ریجن کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عرب شریف،عمان اور قطر کی ملک نگران اسلامی بہنوں سمیت بحرین چشتی کابینہ کی نگران اسلامی بہن اور کویت کی دو ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی، ڈونیشن فائنل کارکردگی بر وقت اور درست کارکردگی دینے کے لئے اسکی تیاری شروع کردینے کا ذہن دیا نیزتقرری فارم کارکردگی مزید بہتر کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07جون2020ء  بروز اتوارکویت کے ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اوراجلاس میں ذیلی سطح پر شعبہ مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کا اعلان بھی کیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے،ماہنامہ فیضان مدینہ جون ایڈیشن کو15 جون2020ء تک مکمل مطالعہ کرنے، ڈیلی کلاسز شروع کرنے اورصراط الجنان سے تفسیر کے مطالعےکا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام05جون2020ء کو اجمیر ریجن میں مدنی انعامات کی زون  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں اجمیر ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔