آسٹریلیا
کے شہر سڈنی کے 4 مختلف ڈویژن میں بذریعہ
انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام ستمبر 2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے 4 مختلف ڈویژن اوبرن،بلیک ٹاؤن، ليكمبا، اور
روکڈیل( Auburn, Blacktown,
Lakemba, and Rockdale)
میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 68
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے
اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
انڈونیشیا
ریجن اور افریقن عرب ریجن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں انڈونیشیا
ریجن اور افریقن عرب ریجن کی نگران اسلامی بہنوں نے اپنے ملکوں کی اسلامی بہنوں کا مشورہ لیا ۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دینی کام بڑھانے
کے لئے صوت حال کو مزید بہتر بنانے کی
ترغیب دلائی گئی۔
ہجویری
ریجن کے ملک ایران میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ ملک کورس“کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ہجویری ریجن کے ملک ایران میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر
سورۂ ملک کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ ملک کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ نیز تفسیر
سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
مجلس
بین الاقوامی امور کے زیر اہتمام بیرون ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کی مجلس بین الاقوامی امور کے زیر اہتمام بیرون ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اجمیر
،ممبئی،دہلی ریجن سمیت ساؤتھ افریقہ ،یوکے
،یوگنڈا،تنزانیہ اورکوریا کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مجلس
بین الاقوامی امور کی اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کتاب اصلاح کے مدنی پھول سے چند مدنی پھول سنائیے ، ماہنامہ خواتین کی ویب ایڈیشن میں شائع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں کی ترقی کے لئے وقتاً فوقتاًمدنی مشوروں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں
بذریعہ زوم لنک ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس
اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں جامعۃالمدینہ میں تدریس کی
خواہشمند اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے تصدیق کروانے کے پوائنٹس طے کئے گئے۔گراف کے
ذریعے اگست2021ء تا ستمبر 2021ءکی کارکردگیوں کا فالواپ کیا گیا جس
سے معلوم ہوا کہ اللہ کرم سے کئی شعبہ جات میں ترقی ہوئی ہے۔جامعۃالمدینہ گرلز اور
روحانی علاج کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی
اپنے شعبے میں درپیش مسائل پیش کئے جن کا
باہمی مشاورت سے حل نکالا گیا۔
جنوبی
کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن
(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ
انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان
کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں نیکی کی
دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں 4اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی بہن
نے پہلے اجتماعی طور پر نیکی کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی
بہنوں کوکال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ میں کورس بنام”تربیتِ اولاد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 30
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اولاد کی
تربیت کے حوالےسے مدنی پھول دیئے نیز بچوں کو دینی تعلیم دینے کے بارے میں مختلف نکات
سے آگاہ کیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 30 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوِں بھرے بیانات کئے
اور محافل نعت میں شریک اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے امیر اہل سنت کی
جانب سے عطاکردہ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے کے ساتھ ساتھ آٹھ دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں نیکی
کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
Dawateislami