دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ساؤتھ افریقہ کے شہرویلکم اور پیٹرماریٹزبرگ میں دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری کے فوائد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور بیماری پر صبر کرنے پر اجر ملنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں بذریعہ انٹرنیٹ دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”بیماری کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماری میں صبر کرنے کی فضیلت بتائی نیز ہر حال میں اللہ پاک کا شکر کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


        دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے ملک چائنہ اور ہانگ کانگ کی پہلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔

فاریسٹ ریجن نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہ محرم الحرام کے نکات سمجھائے نیز ستمبر2021ء میں ہونے والے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے چھ دن پر مشتمل سنتوں بھرے اجتماع کے بارے میں کلام کیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں بنگلہ دیش راجشاہی ریجن رنگپور زون انصاری مور ذیلی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطاکردہ نیک اعمال کے رسالے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا انڈونیشیا کی ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کی ضرورت کو پورا کرنے ، اجیر اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ دلوانے اور انڈونیشیا میں دینی کاموں کو مزید فروغ دینے سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملائیشیا کی ملک نگران اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مشورہ ہوا جس میں انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کورسز کے کاموں میں مزید بہتری لانے اور سنتوں بھرے اجتماع کی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں مختلف مقامات( ویلکم، پیٹرماریٹزبرگ، پولکوانے )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں  مختلف مقامات(ویلکم، ڈربن، پیٹرماریٹزبرگ ) پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر  جوہانسبرگ (Johannesburg)میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس می ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


شیخ طریقیت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان کو گناہوں اور فضولیات سےبچانےکے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چناچہ جولائی2021ء کے پہلے پیر شریف کو ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جن میں الحمدللہ عزوجل کم و بیش 208 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 745 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام 05 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں اور شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے زیر اہتمام 06 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں اور شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔