
Under
the supervision of Dawat-e-Islami, a ‘Zikr of
martyrdom Ijtima’ was conducted in Durban, South Africa in previous days. 26 Islamic sisters had the privilege of attending this great
Ijtima’.
The
female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic ‘martyrdom of
Hazrat Imam Husain’ and gave the attendees
(Islamic sisters) the mindset of
bearing patience on every calamity faced.

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ملک
سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی تمام کابینہ کی گزشتہ دو مہینے کی کارگردگی کا
جائزہ لیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”پردے کی اہمیت“ کے
بارے میں بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ بھی دیکھنے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں
بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر لیسوتھو میں انگلش زبان میں ذکر وشہادت اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر لیسوتھو میں انگلش زبان میں ذکر وشہادت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے واقعہ کربلا کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو محرم الحرام میں نوافل اور کثرت سے عبادت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر ڈربن میں ذکرِ شہادت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”حضرت امام حسین رضی
اللہ عنہ کی
شہادت “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو آنے والی ہر مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اگست2021ء کو
جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں 5اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کو دینی کاموں کی تقسیم پر مدنی پھول بیان کئے نیز دینی کاموں کی تقسیم کی ضرورت
اور اہمیت بتاتے ہوئے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ون
ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں 12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” واقعۂ کربلا اور شہدائے کرام کے واقعات “ کے موضوع پر بیان
کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اہلِ بیت کے اچھے سلوک کے فضائل اور
عفوودرگزر ،مہمان نوازی اور سخاوت کے واقعات بھی بیان کئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا جس میں 3اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی
کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی
کی دعوت دی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا،
تنزانیہ اور یوگینڈا کی نگران اسلامی
بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا، تنزانیہ اور یوگینڈا کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز دینی
کاموں کو مزید بڑھانے ، مسجدِ بیت،یوم دعوتِ اسلامی منانے اور دیگر اہم امور پر نکات فراہم کئے۔
آسٹریلیا
ریجن کے شہر سڈنی کی مختلف ڈویژن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا ریجن کے شہر سڈنی کی مختلف ڈویژن(Auburn، Black Town، Liverpool) میں بذریعہ
انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم وبیش 113اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اراکین
عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے بذریعہ زوم لنک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں ملک اور بیرون ملک سے اراکین عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی اراکین
نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شعبہ فیضان اسلام پر خصوصی توجہ کرنے کے لئے نکات بنائے گئے۔جامعۃ المدینہ
میں عصری علوم سکھائےجانے کے لئے دورانیہ باہمی مشاورت سے طے کیا گیا نیز دیگر مسائل پر بھی کلام ہوا اور باہمی
مشاورت سے اس کا حل نکالا گیا ۔