دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کی ترقی کے لئے وقتاً فوقتاًمدنی مشوروں کا  انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں بذریعہ زوم لنک ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں جامعۃالمدینہ میں تدریس کی خواہشمند اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے تصدیق کروانے کے پوائنٹس طے کئے گئے۔گراف کے ذریعے اگست2021ء تا ستمبر 2021ءکی کارکردگیوں کا فالواپ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کرم سے کئی شعبہ جات میں ترقی ہوئی ہے۔جامعۃالمدینہ گرلز اور روحانی علاج کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی اپنے شعبے میں درپیش مسائل پیش کئے جن کا باہمی مشاورت سے حل نکالا گیا۔