پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔
جس میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران میں فیضان مدینہ کے ناظمین ، امام وموذن صاحبان اور خود کفالت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں نگران پاکستان حاجی محمد شاہد
عطاری نے فیضان مدینہ فیصل آباد کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا آئندہ کے احداف دیئےمزید نگران پاکستان
مشاورت نے حسن اخلاق کے حوالے سے ذمہ
داران کی تربیت کی ،نگران پاکستان مشاورت کو فیضان مدینہ کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے
مختلف ذیلی شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔
اس مدنی مشورے
میں بالخصوص فیضان مدینہ کی خود کفالت کے
بارے میں تربیتی مدنی پھول دیئےجن میں فیضان
مدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے شخصیات
سے ملاقاتیں کرنا ، ماہانہ عطیات لگوانا ، مدنی عطیات کے لیے بستے لگوانا ، لنگر رضویہ میں آنے
والی اشیاء کا ریکارڈ بنانا، کھانے کی تیاری کروانا وغیرہ شامل تھے۔(رپورٹ: محمد
اقبال عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فیضان مدینہ
فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت کیساتھ فیصل آباد سٹی کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
24
جولائی 2022 ء کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ۔
اس مدنی مشورے میں فیصل آباد شہر کے نگران ، فیصل آباد سٹی کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران ،
ٹاؤن نگران ، ڈویژن نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان
مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے حسن اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی
مشورے میں فیصل آبادسٹی میں دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کوخودکفیل کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ڈونیشن سیل ،صدقہ بکس اور گھریلو صدقہ بکس زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا حدف دیا ۔
مشورے کے
اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے دعاکروائی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان
مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: محمد
اقبال عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعد مدنی مذاکرہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماعی طور پر ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ہمرہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
بعد مدنی
مذاکرہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت سمیت رکن ِشویٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے
نوازا۔
بعدازاں
حلقے میں سوالات کا سلسلہ ہوا اور قرعہ اندازی کے ذریعے اسلامی بھائیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے نیز ملاقات اور دعا پر
اس حلقے کا اختتام ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے
ملک و بیرونِ ملک میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں
مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 16 جون 2022ء بروز جمعرات فیصل
آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”نیکی کی دعوت دینا سنتِ انبیاء
علیہ
السلام ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بھائیوں کونیکی کی دعوت دینے کے فضائل بیان کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس فیصل آباد ڈویژن نگران، شہر نگران، ٹاؤن نگران اور فیصل آباد سٹی کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ کیا جس میں انہوں نے تمام شعبہ جات کی اجمالی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے کی
آمدنی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام ذمہ دارا ن کو اپنے اپنے شعبے کو خود کفیل بنانے کے بارے میں
ذہن دیتے ہوئے عطیات بکس، خصوصی بکس اور گھریلو عطیات بکس رکھنے کا
ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کے حصے شامل کروانے کے متعلق قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان مشاورت آفس (دعوتِ
اسلامی) کے ذمہ داران سمیت
اراکینِ مجلس کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ
داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً
اراکینِ شوریٰ مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں7 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
پاکستان مشاورت آفس (دعوتِ اسلامی) کے ذمہ داران سمیت اراکینِ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشوروں کے لئے آنے والے اسلامی بھائیوں
کی خیرخواہی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدنی مشورے میں
شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور خیر خواہی انتظامات کو احسن انداز میں
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رواں سال 2022ء میں شدید گرمی کے سبب پاکستان کے صحرائی علاقوں میں پانی کی قلت ہوچکی
ہے جس پر شیخِ طریقت امیر ِاہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے بارانِ رحمت کے لئے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں”دعائے استسقاء“ (یعنی بارش کے لئے دعا) کا
اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں ’’دعائے استسقاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول
کی شرکت رہی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بارش کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد ڈویژن کے زمین داروں کی نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی
پنجاب پاکستان کےشہرفیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل
آباد ڈویژن کے زمین داراسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر زمین داروں کے لئے ایک تربیتی نشست
کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’زکوٰۃ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کےچند ضروری احکام ، زکوٰۃ و صدقات دینے کی فضیلت اور زکوٰۃ نا دینے کے نقصانات بتائے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےزمین داروں کو نیکی کی
دعوت پیش کی اور انہیں نماز کی پابندی کرنے نیز دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی
طور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کا
موں کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے
لئے اپنی فصلوں کا عشر دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد پنجاب پاکستان کے علاقے مدینہ ٹاؤن
میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 31 مئی 2022ء بروز پیرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ فیڈ بیک و جائزہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبہ فیڈ بیک و جائزہ کے ذمہ داران سمیت شعبہ جات کے ذیلی فیڈ ذمہ داران کی بذریعہ زوم شرکت رہی۔نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی
سابقہ 4 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید احسن انداز میں شعبے کے دینی کاموں کو
کرنے کا دیا جس پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی
شخصیات کی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد آمد
30 مئی 2022ء بروز پیر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پیارے آقاﷺ کی ذات اقدس پرزیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے، نماز کی پابندی کرنے اور نیکی
کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26 مئی 2022 ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر عاشقان رسول ﷺ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور
نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع ہوا ، نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے سورہ فاتحہ کے فضائل کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس اجتماع پاک میں کورئین مسلم یوٹیوبر داؤد
کِم نے بھی شرکت کی اور نگران پاکستان نے داؤد کِم سے ملاقات کرتے ہوئے دیگر
اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات کی ۔
(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )
گزشتہ
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران
پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے اراکین پاکستان مشاورت کے ذمہ دار ان کے ساتھ
مدنی مشورہ کیا ۔
ذمہ
داران نے نگران پاکستان مشاورت کو اپنے
پنے شعبہ جات کے حوالے سے پریزنٹیشن دی
اور اپنے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا
کہ مدنی مشوروں میں کس طرح ان کے شعبوں کی کارکردگی بیان کی جائے گی اور کس طرح شعبے کو پریزنٹ کیا جائے گا اس کے
علاوہ مدنی مشوروں کے حوالے سے پیشگی تیاری کا جائزہ بھی لیا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)